جب سیاست دان خود کچھ نہیں کرپاتے تو وہ افواہوں کا سہارا لیتے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےکہا ہےکہ ن لیگ کی ڈیل کی باتیں لوگ اپنے اپنے شوق کے لیے کر رہے تھے، جب سیاست دان خود کچھ نہیں کرپاتے تو وہ افواہوں کا سہارا لیتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ڈیل کے حوالے سےلاتعلقی کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کو سراہتے ہوئےکہا کہ اچھا ہوا کہ جنرل صاحب نے بات کلیئرکردی، پاکستان میں ہر تین ماہ بعد ایسی باتیں کرنے کا رواج ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاست اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر نہیں کرنی تو ایسی افواہوں پر ہی کھڑا ہونا ہوتا ہے، نواز شریف اور زرداری پاکستان کی سیاست کی تاریخ بن چکے ہیں، دونوں کا کوئی مستقبل ہے اور نہ حال ہے، یہ سلسلہ نواز شریف اور زرداری کے بغیر ہی چلنا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا کہ ن لیگ کی ڈیل کی باتیں لوگ اپنے اپنے شوق کے لیے کر رہے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے