خیبر پختونخواہ : سالانہ پونے چھ ارب کی بجلی چوری

خیبر پختونخواہ نے کراچی کا ریکارڈ توڑ دیا،سالانہ پونے چھ ارب کی بجلی چوری

خیبر پختونخواہ میں پچھلے سال پونے چھ ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی ضلع بنوں 72 فیصد کے ساتھ سرفہرست اور مردان دوسرے نمبر پر رہا۔

ہری پور میں سب سے کم بجلی چوری ہوئی، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے گزشتہ مالی سال کے دوران پاور ڈویژن سے 15،305.3 ملین روپے کی بجلی وصول کی لیکن اپنے صارفین سے 9،607.7 ملین روپے وصول کیے۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران قومی خزانے کو 37.2 فیصد کا نقصان ہوا۔ بجلی چوروں نے پیسکو کو تقریبا (12.93 ارب روپے) کا مجموعی نقصان پہنچایا ہے۔

پیسکو کے سی ای او پرامید ہیں کہ یوٹیلیٹی کمپنی اور صوبائی حکومت کی مشترکہ کوششوں سے موجودہ سال میں بجلی کی چوری کم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کی مکمل حمایت کر رہی ہے اور ہمیں صوبائی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

بجلی چوروں کو پکڑنے کے لیے خصوصی اینٹی چوری تھانے قائم کیے گئے ہیں۔خیبر پختونخواہ میں بجلی چوری، کنڈوں سے کی جاتی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اب کاروائی ہو گی اور کنڈا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے