صدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلی۔

صدرعارف علوی نے ایف بی آر کے افسران کی جانب سے 82 سالہ ٹیکس دہندہ کے ساتھ ناروا سلوک پر برہمی کا اظہار کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھاکہ ایف بی آرافسر نے معمولی رقم کے ریفنڈ پر بزرگ شہری کو قانونی چارہ جوئی پرمجبورکیا، 2 ہزار 333 روپے کے ریفنڈ کے معاملے کو ایک سال سے زیادہ عرصہ تک لٹکایا گیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ہدایت کی کہ چیئرمین ایف بی آر غیر ذمہ داری اور بدعنوانی کے پورے نظام کا جائزہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آرکی بدانتظامی پربزرگ شہری عبدالحمیدخان سے معذرت چاہتا ہوں، ایف بی آر میں کسی ایک افسر کو بھی معاملے پر غور کرنے کی توفیق نہ ہوئی۔

صدر کا کہنا تھاکہ معاملے میں شامل تمام فیصلہ سازوں کے خلاف تعزیری کارروائی کی جانی چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے