پاکستان کی ہوابازی کی صنعت میں ایک اور ملکی ائیرلائن کا اضافہ

وفاقی کابینہ نے آج نجی شعبے کی ائیر لائن کیو ائیر ویز کی منظوری دے دی ہے۔

کیو ائیر ویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او)کیپٹن احسن قریشی کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیو ائیرویز جلد ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ (آر پی ٹی) لائسنس حاصل کرلےگی۔

کیپٹن احسن قریشی کا کہنا ہےکہ کیو ائیر لائن فلائٹ آپریشن کا آغاز 3 ائیر بس 320 طیاروں سے کرےگی، آرپی ٹی لائسنس ملتے ہی 3سے 4ماہ میں اندرو ن ملک پروازوں کا آغازکردیا جائےگا۔

کیپٹن احسن قریشی کے مطابق کیوائیرویز کراچی، اسلام آباداور لاہور کے لیے آپریٹ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ملک میں 3 نجی شعبے میں چلنے والی ائیرلائنز اپنا فضائی آپریشن جاری کیے ہوئے ہیں،کیو ائیر لائن کو لائسنس ملنے سے ملک میں نجی شعبے میں چلنے والی ائیرلائن کی تعداد 4 ہو جائے گی۔

سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق نئی ائیرلائن کے اضافے سے اندرون ملک مسافروں کو مذید سہولیات میسر ہوں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے