وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری مؤخرکردی

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری مؤخرکردی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم نے عوامی مفاد میں پیٹرول کی قیمت 11روپے اور ڈیزل کی قیمت 14روپے بڑھانےکی سمری مسترد کردی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے بھی کہا تھا کہ وزیراعظم نے پیٹرول 11 روپے اور ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہےکہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی، اس لیے وزیراعظم نے اس سمری کو مؤخر کردیا ہے۔

شہبازگل کا کہنا ہےکہ حکومت اس وقت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لےگی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس وقت کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے