ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی اور سونے کی قیمت میں اضافہ

[pullquote]ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ[/pullquote]

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج پچاس روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 25 ہزار روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 43 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 167 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہوکر 1803 ڈالر فی اونس ہے۔

[pullquote]ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار رہا[/pullquote]

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 2 پیسے کم ہوکر 176 روپے 41 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے کمی سے 177 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے