پنجگور اور نوشکی میں حملے، وزارت داخلہ نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا

بلوچستان میں پنجگور اور نوشکی میں ہونے والے حملوں کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے الرٹ جاری کردیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق چاروں صوبوں اور آزاد کشمیرکی پولیس اور سکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق تمام انٹیلی جینس و سکیورٹی اداروں کو غیر معمولی طورپرمستعد رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو بھی غیر معمولی طور پر مستعد رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایف سی کی مستعدی بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کو ناکام بنانے میں اہم رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے