چوبیس سال بعد آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں

تقریباً 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آج صبح اسلام آباد پہنچ جائے گی۔

27 فروری سے 6 اپریل تک اپنے دورہ پاکستان میں آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے او ر ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال پاکستان آرہی ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام صبح 5 بجے اسلام آباد ائیر پورٹ پر آسٹریلوی ٹیم کا استقبال کریں گے۔

آسٹریلوی ٹیم ہوٹل میں دو روز تک بائیو سکیور ببل میں رہے گی جس کے بعد کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، ٹیسٹ منفی آنے پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ہوگی۔

آسٹریلوی ٹیم کی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔ دورے کے دوران اسٹیڈیم اور ٹیموں کے روٹ پر فوج اور رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم تقریباً 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ کراچی جبکہ تیسرا ٹیسٹ لاہور میں ہوگا۔

تینوں ون ڈے میچز اور واحد ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

[pullquote]پاکستان میں ناقابل یقین حد تک محفوظ ہوں: آسٹریلین کپتان[/pullquote]

آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ خود کو پاکستان میں ناقابل یقین حد تک محفوظ محسوس کر رہا ہوں۔

آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال کے طویل عرصے بعد آج صبح اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی تھی جہاں سے ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا۔

آسٹریلوی کھلاڑی دو روز تک بائیو سکیور ببل میں رہیں گے اور پھر تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے جس کے بعد کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں حصہ لے سکیں گے۔

آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پاکستان پہنچنے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ کھلاڑیوں کو سکیورٹی کے حوالے سے تحفظات تھے لیکن کرکٹ آسٹریلیا نے یقین دلایا کہ انہیں بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

پیٹ کمنز کا مزید کہنا تھا کہ میں خود کو پاکستان میں ناقابل یقین حد تک محفوظ محسوس کر رہا ہوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہمارا بہت اچھا خیال رکھا جا رہا ہے، جب ہم پہنچے تو بہت زیادہ سکیورٹی موجود تھی، ہمیں جہاز سے اتارنے کے بعد سیدھا ہوٹل پہنچایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہترین سکیورٹی انتظامات کے باعث ہمیں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور تمام کھلاڑیوں کی پوری توجہ کرکٹ پر ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے