تحریک عدم اعتماد : شہباز شریف کا روزفول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے 3اپریل کوفول پروف سیکورٹی دینے کا مطالبہ کردیا۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے سیکریٹری داخلہ کولکھے گئے خط میں تحریک عدم اعتماد کے روز فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

شہباز شریف کا خط میں کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے دن پی ٹی آئی کے ایک لاکھ سپورٹر پہنچیں گے اس لئے اپوزیشن ارکان کی سیکورٹی بڑھائی جائے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اپوزیشن ارکان کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اورپولیس آئین اورقانون کے مطابق فرائض انجام دے۔

شہبازشریف نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے دن بھی فول پروف سیکورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط کی کاپی کمشنراسلام آباد، ڈی سی اورآئی جی کوبھی ارسال کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے