ملک میں نئے دور کا آغاز کریں گے اور باہمی احترام کو فروغ دیں گے : شہباز شریف

متحدہ اپوزیشن کے نامزد وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےکہ بھارت کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیاسےگفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح قومی ہم آہنگی ہے ، نئی کابینہ کی تشکیل اپوزیشن رہنماؤں کی مشاورت کے ساتھ ہوگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ ملکی معیشت بہتر کرکےعوام کو ریلیف دے سکیں، ملک میں نئے دور کا آغاز کریں گے اور باہمی احترام کو فروغ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔

نواز شریف کی واپسی اورکیسوں کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے کیس قانون کے مطابق دیکھے جائيں گے۔

خیال رہےکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قائد ایوان کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئے قائد ایوان کے لیے تقرر کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکے روز 2 بجے طلب کر رکھا ہے اور متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے متفقہ امیدوار شہباز شریف ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے