توشہ خانہ سے ملنے والی رقم سے سڑکیں تعمیر کروائیں : عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ سے حاصل ہونے والے پیسے سے اپنے گھر کے قریب کی سڑکیں تعمیر کروائیں۔

لاہور کے مینار پاکستان میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب ہم آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے ہی والے تھے کہ انہوں نے سازش کردی۔ عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ کے حوالے سے مجھ سے منسوب کر کے باتیں کی جارہی ہیں، ہم نے توشہ خانہ سے کوئی بھی چیز خریدنے کے لیے رقم پچاس فیصد مختص کی جبکہ ماضی کی حکومت میں بیس فیصد ادائیگی پر کوئی بھی شخص تحفہ خرید لیتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے قانون کے مطابق پچاس فیصد رقم ادا کر کے تحائف خریدے اور توشہ خانے سے حاصل ہونے والی رقم سے اپنی رہائش گاہ کے اطراف کی سڑکیں بنوائیں جس سے عوام کو بھی فائدہ ہوا، عمران خان نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کسی وزیراعظم نے اپنے اوپر اتنا کم خرچہ نہیں کیا ہوگا جتنا میں نے کیا حتی کہ میں نے بنی گالہ کو کیمپ آفس بنانے کا بھی اعلان نہیں کیا تھا۔

[pullquote]’دورۂ روس اور چین سے تعلقات پر سازش کی گئی‘[/pullquote]

عمران خان نے کہا کہ میں نے دورۂ روس اسلیے کیا کیونکہ ہمیں گیس منصوبہ شروع کرنا اور ہزاروں ٹن گندم برآمد کرنا تھی، یہ فیصلہ قوم کے لیے کیا تو ہم کیوں کسی ملک کو جواب دیں، پاکستان کو اپنی آزاد خارجہ پالیسی بنانے اور فیصلے کرنے کا اختیار ہے کیونکہ ہم خودار قوم ہیں۔

[pullquote]’اتنے بڑے جلسے سے کبھی خطاب نہیں کیا‘[/pullquote]

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی اتنے بڑے مجمع سے خطاب نہیں کیا، لاہور کے لوگوں تم نے میرا دل خوش اور امید کو پورا کردیا، مجھے معلوم ہے کہ لاہور کے لوگ کبھی غیر ملکی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘۔

جلسے میں عمران خان نے بیرونی سازش اور خط کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے روایتی باتیں دہرائیں اور ایک بار پھر کہا کہ ہمیں مراسلے میں کہا گیا کہ اگر عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو ہم پاکستان کو معاف کردیں گے، وہ ہمیں کس بات پر معاف کرتے کیا ہم نے کوئی جرم کیا تھا؟۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے