جنوبی چین کے گاؤں ژڈونگ کا انتہائی غربت سے ترقی و خوشحالی کی جانب سفر

لکسمبرگ سے تعلق رکھنے والا 63 سالہ ریٹائرڈ پولیس افسر نک، جنوبی چین کے گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے، کے ہیچی شہر کے ژڈونگ گاؤں میں سر سبز و شاداب گھاس کے وسیع خطے میں درانتی سے ماہرانہ انداز میں گھاس کاٹنے کے لیے جھکے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ غیر ملکی دنیا بھر کے اپنے سفر کے دوران گوانگسی آیا تھا، اور اس گاؤں کے بارے میں ایک چینی فلم کے ذریعے مشہور لوک گلوکار لیو سانجی (لیو خاندان کی تیسری بہن) کے آبائی شہر ہیچی شہر کی طرف راغب ہوا تھا۔شہر کے شاندار مناظر سے مسحور ہو کر، وہ یہاں 11 سال سے مقیم ہے، اور شہر کے ایژو ضلع کے لیوسانجی ٹاؤن شپ کے شاڈونگ گاؤں سے خصوصی طور پر مضبوط دلی لگاؤ ​​محسوس کرتا ہے۔2018 سے، اس نے مسلسل تین سال تک اس گاؤں سے غربت کے خاتمے کے کام میں بطور ایک رضاکار کے بھر پور حصہ لیا، اور گاؤں میں بڑی تبدیلیاں مرتب ہوتے دیکھی ہیں۔ وہ اب بھی گائوں کے لوگوں سے بات کرنے اور کھیتی باڑی کے کاموں میں ان کی مدد کرنے کے لیے ہر وقت زڈونگ گاؤں کا دورہ کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔

"ماضی میں، زڈونگ گاؤں کو سڑکوں تک رسائی نہیں حاصل تھی، اور مقامی لوگ غربت بھری زندگی گزارتے تھے۔ ان کے گھر کچی اینٹوں سے بنائے گئے تھے اور بہت کم آراستہ ہوتے تھے،” اس سب کے حوالے سے نک نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ زاڈونگ کبھی غربت زدہ گاؤں تھا، جہاں 2014 میں غربت کی شرح 51 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔گاؤں میں غربت کے خاتمے کے رضاکار کے طور پر، نک نے دیکھا کہ کس طرح اس نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (CPC) کے اراکین اور عہدیداروں، سرکاری عہدیدارین اور مقامی لوگوں کی مشترکہ کوششوں سے قدم بہ قدم غربت کو ختم ہوتے دیکھا۔اس نے گاؤں کے لیے سڑکیں بنانے، ٹریلس لگانے اور باغات میں پودے لگانے، اور گاؤں والوں کے لیے گھاس کاٹنے کی مشینیں اور ڈرل خریدنے میں مدد کی ہے۔

نک نے متحرک ویمپی، باسجو، جاپانی دار چینی اور گنے کے کھیتوں اور باغات کے بیچ و بیچ گزرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ”زہاڈونگ گاؤں ایک اچھے ماحولیاتی فضا اور اب و ہوا سے مالا مال علاقہ ہے، جو اسے فصلوں کی نشوونما کے لیے ایک موزوں جگہ بناتا ہے۔ یہ قدرت کی طرف سے ایک تحفہ ہے،‘‘ گاؤں کی سی پی سی شاخ کی قیادت میں، ژڈونگ نے بھرپور طریقے سے گرین صنعتوں کو فروغ دیا، متعدد کاروباری افراد کو کاروبار شروع کرنے کی ترغیب دی اور غربت سے دوچار لوگوں کو غربت سے نکالنے میں مدد کرنے اور ان کی رہنمائی کرنے میں ان کی مدد یقینی بنائی، اور آخر کار ایک نئی ترقی کی راہ کو روشن کیا جو اجتماعی طور پر انکو یکجا کرتی ہے اور گاؤں کی لوگوں کو مشترکہ معیشت، کاروباری اداروں، اور کبھی غربت سے دوچار خاندانوں کو معاشی طور پر مستحکم کیا ہے اور انہیں کامیابی سے انتہائی غربت سے باہر نکالا ہے .

20 ہیکٹر سے زیادہ پھیلے رقبے پر جڑی بوٹیوں کے کھیتوں کو کرائے پر دیتے ہوئے، Zhadong گاؤں میں لفان کے چھوٹے سے موضع میں ایک فارم بنایا ہے، جس سے رہائشیوں کو کرائے کے علاوہ فارم میں کام کرکے آمدنی کا دوسرا ذریعہ حاصل کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔ چارہ گھاس مویشیوں کی خوراک ہے، اور مویشیوں کے فضلے کو جڑی بوٹیوں کے کھیتوں کی پرورش کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح کا یہ متحرک چکر گاؤں کی اجتماعی معیشت کو مسلسل ترقی کی طرف گامزن کرتا ہے۔میڈیا نمائندگان کے ساتھ اپنے انٹرویو کے دوران، نک نے صحافیوں کو زاڈونگ گاؤں کی چھوٹی بستیوں میں نئی ​​رونما ہوتی تبدیلیاں دکھائیں۔نک نے لافان موضع کے چھوٹے گاؤں میں اس فارم کی تعمیر کے دوران بنیادیں رکھنے اور سہاروں کو کھڑا کرنے میں مدد کی ہے۔ اور اسے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ کن موکسیاؤ، جو فارم پر کام کرتا ہے، اب ہر ماہ 5,000 یوآن ($785) سے زیادہ کماتا ہے۔

جب ژڈونگ گاؤں کے شانگ ڈونگ بستی میں رہنے والے مو زیجی نے اپنا نیا گھر بنانا شروع کیا تو نک نے سیمنٹ اور اینٹیں لے جانے میں مدد کی۔ اب روشن نئے گھر کی تعمیر 80 مربع میٹر کے فلور ایریا کے ساتھ مکمل ہو چکی ہے۔زاڈونگ گاؤں کے نک اور دیگر عہدیداروں نے زاڈونگ گاؤں کے باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر کے لیے یزہو ضلع کے سرکاری محکموں سے مالی تعاون حاصل کیا ہے۔ اب نیا بنایا گیا باسکٹ بال کورٹ بچوں کے قہقہوں سے بھرا رہتا ہے۔نک کے پاس "ژی جن پنگ: دی گورننس آف چائنا” کے انگریزی ورژن کی کتاب کی ایک کاپی موجود ہے۔ اس نے اسے کئی بار پڑھا ہے، اور کتاب میں چینی صدر شی جن پنگ کے ایک اقتباس سے متاثر ہوا ہے: "ہماری آنے والی نسلوں کو ایک ایسا کام کرنے اور رہنے کا ماحول دیں جس میں نیلے آسمان، سبز زمین اور صاف پانی ہو”۔

"ترقی کا پیچھا کرتے وقت ماحول کو پہنچنے والے نقصان سے بچنا بہت ضروری ہے۔ نک نے کہا کہ ماحولیاتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے چین کی کوششیں قابل ذکر ہیں۔آج، زڈونگ گاؤں کے تمام چھوٹی بڑی بستیاں سڑکوں سے منسلک ہیں، اور گاؤں کے ہر گھر میں بجلی، پینے کے صاف اور محفوظ پانی اور انٹرنیٹ تک رسائی ہے۔ چونکہ مقامی کھیتی باڑی کی پیداوار کو دوسرے علاقوں میں آسانی سے پہنچایا جاتا ہے، اس طرح سے گاؤں والوں نے زیادہ آمدنی حاصل کی ہے، اور بہت سے لوگوں نے نئے گھر بنائے ہیں۔

"انہوں نے سخت محنت کے ذریعے ایک نئی زندگی کو قبول کیا ہے،” نک نے کہا، جو اسے ایک معجزہ سمجھتے ہیں کہ زاڈونگ نے محض چار سالوں میں بنیادی تبدیلیاں دیکھی ہیں۔ "چینی عوام کو غربت سے نکال کر خوشحالی کی طرف لے جانے میں سی پی سی کا عمل قابل تعریف ہے۔”انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مزید ہنر مند نوجوان زاڈونگ گاؤں میں واپس آئیں گے اور اس کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے، نک نے مزید کہا کہ وہ گاؤں کی ترقی میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔”جب میں گاؤں کے لوگوں کو خوشی سے مسکراتے ہوئے دیکھتا ہوں کیونکہ ان کی زندگی بہتر ہوتی ہے، تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گویا سورج کی ایک کرن میرے دل میں جگمگا رہی ہو ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے