مریم نواز کےخلاف عمران خان کی قابل افسوس زبان پر پوری قوم مذمت کرے : وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’ کم ظرفی کے اظہار سے ملک وقوم کے خلاف عمران خان کے جرائم چھپ نہیں سکتے، مسجد نبوی کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت وتکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ تاریخ کا پہلا شخص ہے جو ایک جماعت کے سربراہ کے طور پر بدتہذیبی کے اس پاتال میں جا گرا ہے، قوم بنانے نکلے تھے اور قوم کے اخلاق کو ہی بگاڑ دیا۔

خیال رہے کہ 20 مئی کو ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کی حالیہ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اپنی تقریر میں میرا نام اس جذبے اور جنون سے لیتی ہے کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ دیکھو تھوڑا دھیان کرو، تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو۔

[pullquote]میرا نام بار بار لیتی ہو، مریم تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ناراض نہ ہوجائے، عمران خان[/pullquote]

ملتان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کی حالیہ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اپنی تقریر میں میرا نام اس جذبے اور جنون سے لیتی ہے کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ دیکھو تھوڑا دھیان کرو، تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو۔

ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) کو مجھے پر اتنا غصہ کیوں ہے؟ میں نے ان کا کیا بگاڑا ہے؟

چیئرمین پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ نون لیگ والوں جواب دو کیا گیدڑ کبھی لیڈر بن سکتا ہے ؟ نواز شریف جھوٹ بول کر لندن بھاگا، اٹک جیل میں اتنا رویا کہ ٹشو پیپر ختم ہو گئے تھے۔مریم نواز سے متعلق سابق وزیر اعظم کے متنازع بیان کے بعد سوشل میڈیا پر کئی سماجی اور سینئر صحافیوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے