ٹیکسس امریکہ میں فائرنگ کے نتیجے میں انیس بچے ہلاک ہو گئے

امریکی ریاست ٹیکساس میں اٹھارہ سالہ گن مین نے ایک ہی سکول کے 19 بچوں اور دو اساتذہ کو قتل کر دیا ۔ یہ واقعہ ٹیکساس ایلیمنٹری سکول میں اس وقت پیش آیا۔ جب بچے اپنی کلاسوں میں پڑھ رہے تھے۔ ہلاک ہونے والے بچوں میں اکثریت تیسیری اور چوتھی کلاس کے بچوں کی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ امریکی تاریخ میں گن شوٹنگ سے بچوں کو قتل کرنے کا سب سے بڑا واقعہ ہے .

تٖفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر اٹھارہ سالہ سلواڈور ریمس نے سکول پر حملہ کرنے سے پہلے اپنی دادی پر قاتلانہ حملہ کیا۔ جو اس حملے میں بچ گئیں۔

دادی پر حملے کے بعد مبینہ ملزم اپنی گاڑی میں جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ اس نے اپنی گاڑی سکول کے قریب تباہ کر دی اور سکول کے اندر داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے کارروائی کے نتیجے میں مبینہ ملزم پولیس کی گولی لگنے سےہلاک ہو گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکہ میں موجود مضبوط گن لابی کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ یہ لابی اسلحے کے حوالے سے حفاظتی قوانین کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔

بائیڈن نے کہا کہ سنیچر کی شام تک اس واقعے پر سوگ منایا جائے گا ۔ اور امریکہ پرچم سرنگوں رہے گا۔ صدر بائیڈن نے قومی ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کب تک اسلحے کے استعمال کے حوالے سے قانون سازی کو روکنے والی گن لابی کے خلاف کھڑے ہو سکیں گے۔

یاد رہے کہ سکول دو دن بعد گرمی کی چھٹیوں کے لئے بند ہونے والا تھا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے