چین کے نئے شہری نظام کے ڈھانچے کی تعمیر

صوبے انہوئی کے شہر حیفی میں شہری زندگی سے متعلق تمام متعلقہ امور کی فعالیت اور مانیٹرنگ نظام کی بدولت شہری زندگی کے تمام عوامل اور شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک مربوط اور موثر ڈیٹا مانیٹرنگ کا نظام لاگو کیا گیا ہے جس سے ش
ہری زندگی کے حوالے سے گیس اور پانی کی سپلائی اے متعلق سہولیات اور ڈیٹا کو مربوط ا نداز میں مرتب کیا گیا ہے اور مرکزی نظام کی سکرین کر پلوں کی مدد سے ظاہر کیا گیا ہے۔ شہری زندگی کے انفراسٹرکچر مانیٹرنگ نظام کے تحت شہری زندگی میں ۔ممکنہ خطرات کو چار بنیادی رنگوں کے چارٹ سے پیش کیا گیا ہے اور یہ رنگ شہری زندگی میں درپیش ممکنہ خطرات کو سرخ، نارنجی، پیلے اور نیلے رنگوں سے ظاہر کیے گئے ہیں اور شہر میں کسی بھی جگہ ہر موجود خطرات کو ان رنگوں کی مدد سے انکی ممکنہ حفاظتی انتظامات اور خطرات کی مدد سے ظاہر کیا گیا ہے۔
چار سال قبل اس شہری حفاظتی زندگی کے نظام پر عمل درآمد سے قبل، اس نظام کی موثر آپریشن کی مدد سے مجموعی طور ممکنہ حادثات سے متعلق 6000 حادثات کی قبل ازز وقت پیش گوئی کی گئی اور ان حادثات بشمول گیس پائپ لائن لیکج، واٹر ڈسٹری بیوشن لیکج نیٹ ورک سے شہریوں کو ممکنہ حادثات سے بچایا گیا ہے ، اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے سینٹر اربن لائف لائن آپریشن مانیٹرنگ سسٹم لی ژوان کا کہنا ہے کہ اس موثر حفاظتی نظام کی مدد سے زیر زمین 60 فیصد ممکنہ حادثات سے بچاؤ یقینی بنایا گیا ہے اور ممکنہ رکاوٹوں سے متعلق 70 فیصد واقعات کو قبل از وقت درست کیا جا سکا ہے۔شیروں میں تیز رفتار اور بڑے پیمانے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے سبب چین میں بڑے پیمانے پر شہری سطع پر گورننس اور اس سے متعلقہ دیگر امور میں خاصی پیچیدگیاں اور رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں اور شہری گورننس کے حوالے سے بنیادی چیلنجز بالشمول انتظامی امور، نقل و حمل، اور مواصلات جیسے شعبوں کو سنگین مسائل کا سامنا رہا ہے، نتیجتاً شہری نظام حکومت کے لیے ان پیچیدہ subsystems میں موجود خطرات کو کم کرنے اور نئے شہری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو فروغ دینے کی فوری ضرورت ہے محسوس کی گئی۔
وزارت ہاوسنگ اور اور اربن-رورل ڈیویلپمنٹ کے ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق، نئے شہری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ایسے عوامل پر مشتمل ہے جو ایک جامع سٹی انفارمیشن ماڈلنگ (CIM) سسٹم
کی تعمیر کی بنیاد رکھتے ہوئے بنیادی پلیٹ فارم کی تعمیر کو آگے بڑھائے اور شہریوں کی بنیادی ایسی تمام ضروریات کو یقینی بنائیں جن میں انٹیلیجنٹ میونسپل انفراسٹرکچر کی تعمیر اور اپ گریڈنگ، پانی کی فراہمی، اور میونسپل بنیادی ڈھانچے کی دیگر سہولیات سے متعلق ذہین مینجمنٹ، سمارٹ شہروں اور انٹیلیجنٹ مربوط گاڑیاں (ICVs) سے متعلق سمارٹ نقل و حمل کے پلیٹ فارم کی تعمیر کے لئے ڈرائیونگ میکنزیم، اور ایک تیز رفتار صنعت کاری کے نظام کی ترقی کو فروغ دینے؛ اور شہری آپریشن، مینجمنٹ، اور سروس پلیٹ فارم کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کی جیسے عوامل شامل ہیں۔ 2020 میں اس پلیٹ فارم کے تحت پائلٹ پراجیکٹس کا آغاز چین کے سولہ بڑے شیروں میں کیا گیا جن میں چونکیانگ، فوزون اور جینا ن کے شہر شامل تھے۔
مزید برآں CIM بنیادی پلیٹ فارم کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اس میں ایسے خصوصی پائلٹ پراجیکٹس بھی شامل کیے گے ہیں جو انٹیلیجنٹ ایڈمنسٹریٹر شن اور کنسٹرکشن سے بھی متعلق تھے۔ لیانگ فینگ، لیڈر برائے نیٹ ورک سیکورٹی اینڈ انفارمیشن ایکسپرٹ گروپ کا کہنا ہے کہ اربن انفراسٹرکچر کی تجدید اور ڈیجیٹل، گرڈ کی بنیاد پر مینجمنٹ اور intelligentization پر مبنی شہری بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی کے ذریعے، چین شہری تعمیر کا انتظام کرنے کے طریقوں میں موثر تبدیلی کی رفتار تیز کرنے کے قابل ہو سکا ہے۔
ان عوامل کی بدولت چین اج شہری تعمیراتی اور آپریشنل کارکردگی کی مجموعی سطح کو بہتر بنانے، اور شہری گورننس نظام اور صلاحیت کو جدید انداز میں مرتب بھی کر رہا اور اسے بھر پور انداز میں فروغ دے رہا ہے۔ سمارٹ کمیونٹیز کی تعمیر کے ساتھ، دیگر سہولیات جیسے کہ بوڑھوں کی دیکھ بھال، صحت، اور سروسز کی ترسیل کے اعلی معیار کو یقینی بناتے ہوئے رہائشیوں کو زیادہ آسانی سے قابل رسائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے اسی طرح سے خود کار بسیں اور ڈیلوری گاڑیاں، سمارٹ کیمرا سسٹم، جو شہریوں کی تمام تر حرکات و سکنات کو مونیٹر کرتا ہے، انہیں کیو آر کوڈ، سمارٹ ٹیکنالوجیز کی مدد سے شہریوں کی زندگی کو آسان بنا یا جا رہا یے۔ اسی طرح نئی اربن انفراسٹرکچر کنسٹرکشن کی تعمیر سے صنعتی آپ گریڈیشن اور نئی اقتصادی گروتھ محرکات کو دائرہ کار کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔
متعلقہ منصوبوں کے نفاذ کے ذریعے، نئے شہری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، جس میں مضبوط صنعتی عوامل اور نیٹ ورک شامل ہیں، یہ تمام محرکات نئی ٹیکنالوجیز کے اطلاق اور نئی صنعتوں کے نیٹ ورک کو فروغ دے سکتے ہیں، جس سے نئی کاروباری اشکال اور ترقی اور نئی کھپت میں بہتری کو آگے بڑھا سکتی ہیں، یوں یہ سب عوامل ایک بہت بڑی شہری ترقی اور موثر سرمایہ کاری کی صلاحیت کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔ گزشتہ سال کے آخر میں، چونگ کنگ نے نئے شہری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے پائلٹ منصوبوں کے لیے ایک منصوبہ جاری کیا۔ دستاویز کے مطابق، میونسپلٹی 38 پائلٹ پراجیکٹس کو آگے بڑھانے کے لیے پانچ بلین یوآن ($738 ملین) سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس میں ICVs تیار کرنا اور انٹیلی جنٹ سینسنگ ڈیوائسز کی کوریج کو 10 کلومیٹر سے زیادہ سڑک تک پھیلانا، اور ساتھ ہی 100 سے زیادہ پروجیکٹس کو پائلٹ منصوبوں میں شامل کرنا ہے۔ انجینئرنگ پراجیکٹس کی ڈیجیٹل تعمیر کے لیے، اور تعمیراتی صنعت کاری اور انفارمیٹائزیشن کو یکجا کرنے والے منصوبوں کو نافذ کرنا ان کا حصہ ہے جو 15 ملین مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر محیط ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 2025 تک، چونگ کنگ نئے شہری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں سرکردہ کاروباری اداروں کی ایک کھیپ لگائے گا، جو 100 بلین سے زیادہ مصنوعات اور خدمات کی صلاحیت پیدا کرے گا۔
مزید چین کی وزارت ہاوسنگ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ چین قومی، صوبائی اور شہری سطح پر تین درجے CIM بنیادی پلیٹ فارم سسٹم کی تعمیر کو تیز کرے گا۔ جن سے سمارٹ میونسپل ایڈمنسٹریشن، سمارٹ کمیونٹی، اور سمارٹ کنسٹرکشن کو جامع طور پر فروغ دینا؛ان تمام امور سے سمارٹ شہروں اور ICVs کی ترقی کو مربوط کرنا؛ اور نئے شہری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے منصوبوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے عوامل شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے