فوج تباہ ہو جائے گی، ملک کے تین ٹکڑے ہوں گے: عمران خان .فوج کے خلاف بیان پر عمران خان کے خلاف زرداری کا اعلان جنگ

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔

اپنے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ‘اسٹیلشمنٹ کا مسئلہ ہے، اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو میں آپ کو لکھ کر دیتا ہوں یہ بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی کیونکہ ملک دیوالیہ ہوگا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’کدھر جائے گا ملک میں آپ کو سیکوینس بتا دیتا ہوں یہ جب سے آئے ہیں روپیہ گر رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ، چیزیں مہنگی ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے پاکستان، اگر ہم ڈیفالٹ کر جاتے ہیں تو اس کا مطلب دیوالیہ کی طرف جاتا ہے تو سب سے بڑا ادارہ کونسا ہے جو ہٹ ہوگا؟ پاکستانی فوج، جب فوج ہِٹ ہوگی تو ہمارے سے کنسیشن کیا لی جائے گی جو یوکرین سے لی تھی ڈی نیوکلیئرائز کرنے کی سب سے بڑا مسئلہ واحد مسلمان ملک کے جس کے پاس ایٹمی اسلحہ ہے جب وہ چلا گیا تو پھر کیا ہوگا‘۔

ان کا کہنا تھاکہ ’میں آج کہتا ہوں پاکستان کے تین حصے ہوں گے جو کہ آپ ہندوستان کے تھنک ٹینکس میں دیکھ لیں ان کے منصوبے بنے ہوئے ہیں، اس وقت اگرصحیح فیصلے نہیں کیے جائیں گے ملک خودکشی کرنے پر جا رہا ہے‘۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی عمران خان کے بیان کی مذمت

کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکرے کرنے کی بات نہیں کرسکتا، یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے، صدر زرداری

عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا ، بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا اب سیکھ لو، صدر آصف زرداری

اس ملک کے تین ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی نہیں ہوسکتی، إِنْ شَاءَ ٱللَّٰهُ پاکستان تا قیامت آباد رہے گا، صدر زرداری

عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی پاکستان پیپلزپارٹی کو ہدایت

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے