کے پی کے جنگلات میں 210 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات، 3 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے جنگلات اور میدانی علاقوں کی جھاڑیوں میں 210 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات اور آگ بجھانے کے عمل میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا کے جنگلات اور میدانی علاقوں کی جھاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات کی مشاہداتی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے 26 فیصد سے زیادہ واقعات میں لوگ ملوث تھے جبکہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ بھی آگ لگنے کی وجہ بنی۔ اس کے علاوہ بارشیں کم ہونا بھی آگ لگنے کی وجہ ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باقاعدہ یا محفوظ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کم ہوئے، 60 فیصد سے زیادہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں جبکہ آگ لگنے سے متعلق 27 مقدمات درج ہوئے۔

مشاہداتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگلات میں ہائی رسک، میڈیم رسک اور کم خطرے والے علاقوں کی شناخت ہونی چاہیے، ریسکیو 1122 کے خصوصی یونٹس کی ہائی رسک ایریاز تک رسائی بھی ضروری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگلات میں آگ لگنے کی ایک وجہ یہ افواہ بھی تھی کہ سرکار جلنے والے جنگلات کی رقم دیتی ہے، مستقبل کے لیے قدرتی حادثات سے نمٹنے والے جہاز کی خریداری کی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے