صدر عارف علوی کی بھارت میں مسلم مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی مذمت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت میں پرامن مسلم مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی پرزور مذمت کی ہے۔

صدرِ ملکت نے عالمی برادری سے بھارت میں اسلامو فوبیا کی بگڑتی صورت حال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی ہندوتوا پالیسیاں، اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا بند کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کے خلاف بھارت کے مختلف شہروں میں پر تشدد مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے