45 برس سے کم عمر خواتین عازمین کے لیے حج سے بے دخلی کا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب میں رواں برس حج کے لیے آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عمل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خواتین سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق 45 برس سے کم عمر خواتین عازمین حج کے لیے محرم کا ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قانون پر عمل نہ کرنے والی خواتین کو مملکت پہنچتے ہی فوری طور پر بے دخل کردیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں تمام فضائی کمپنیوں کو بھی ہدایت نامے پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، کوتاہی کرنے والی کمپنیوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے