آئی سی سی ون ڈے رینکنگ : پاکستان نے آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی

پانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم ایک درجے بہتری کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی، آسٹریلیا کی ٹیم جو پہلے تیسرے نمبر پر تھی سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی۔

نئی رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے، انگلینڈ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت ون ڈے رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر ہے ۔

پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس اس وقت 106ہیں جبکہ آسٹریلیا 105 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے