ڈیرہ غازی خان : دہشت کی علامت لادی گینگ کا نائب کمانڈر مجید جھنڈو ہلاک ، 2 ساتھی زخمی

شاہ صدر دین‘ڈیرہ غازیخان جنوبی پنجاب میں دہشت کی علامت لادی گینگ کے سرغنہ خدابخش چکرانی کی ہلاکت کے بعد نائب کمانڈر مجید جھنڈو نے عملی طور پر گروپ کی کمان سنبھال لی تھی اور متعدد افراد کو اغوا کرکے تاوان وصول کیا .

مجید جھنڈو نے دوران ڈکیتی متعدد شہریوں کو قتل کیا . کچھ عرصہ قبل لادی گینگ نے مقامی سیمنٹ کمپنی کے 3 انجینئرکو اغواء کرکے کروڑوں روپے تاوان وصول کیا اور تین لاکھ روپے ماہانہ کی شرط پر مغویوں کو رہا کیا . ایک بااثر شخصیت کے ایماء پر مغویوں کی رہائی عمل میں آئی .

لادی گینگ مقامی سیمنٹ فیکٹری سے ماہانہ بھتہ لیتے رہے تھے جس پر لادی گینگ کے اندر اختلاف پیدا ہوا. یعقوب لادی گینگ کا الزام تھا کہ فیکٹری سے ملنے والی رقم میں ان کو حصہ نہیں دیا جا رہا . دونوں گروپوں میں اختلافات پر متعدد جھڑپیں بھی ہوئیں.

گزشتہ شب یعقوب لادی گینگ اور ابراہیم چکرانی (جو اس وقت لادی گینگ کا کمانڈر ہے) کے ساتھ جھڑپ میں یعقوب موسی لادی گروپ کی فائرنگ سے دہشت گردی سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب مجید جنڈو مارا گیا جب کہ اس کے دو ساتھی زخمی ہیں .

مجید جنڈو کی ہلاکت کی خبر ڈیرہ غازی خان اور نواحی علاقوں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور شہریوں نے سکون کا سانس لیا . تاجر کمیونٹی اور شہریوں کا کہنا ہے کہ تمن کھوسہ علاقہ کے شہریوں اور تاجروں کے لیے سیکورٹی رسک بن چکا ہے . شہریوں کو مطالبہ ہے لادی گینگ کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلاامتیاز کاروائی کی جائے اور لادی گینگ کے تمام ارکان کے خاتمے کے لیے ایک موثر آپریشن کیا جائے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہے مجید جنڈو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بارڈر ملٹری پولیس تھانہ کشوبہ پر بھی قبضہ کر کے سرکاری اسلحہ ریکارڈ ساتھ لے گئے تھے . ڈاکوؤں نے تھانہ پر قبضہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے