سعودی پاک بزنس کونسل نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ ظاہر کردیا .

سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین فہد بن محمد الباش نے کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطح کے وفد نے سعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین فہد بن محمد الباش کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا، جس نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین کے ساتھ مقامی ہوٹل میں باہمی تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے ملاقاتیں کی ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ وفد میں زراعت، فارماسیوٹیکل، طبی آلات، فوڈ پروسیسنگ، تجارت، بلڈنگ میٹریل، سیاحت سمیت بہت سے شعبوں کی نمائندگی شامل ہے، یہ وفد لاہور اور کراچی کا دورہ بھی کرے گا۔

سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین فہد بن محمد الباش نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے اعلیٰ سطح کے تعلقات کی طرح باہمی معاشی تعاون اور تجارت کے تعلقات کی سطح بھی اتنی ہی بلند ہونی چاہیے تاکہ اچھے نتائج حاصل کیے جاسکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے