پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا پنجاب میں ضمنی الیکشن مل کر لڑنےکا فیصلہ

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ضمنی الیکشن مل کر لڑنےکا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی اپنے امیدوار دستبردار کرانے پر رضامند ہوگئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن مشترکہ طور پر لڑیں گے، پیپلزپارٹی کی حمایت کے ساتھ ہر حلقے میں ہماری پوزیشن بہتر ہوگی۔

عطا تارڑ نےکہا کہ پیپلزپارٹی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے حمایت کا یقین دلایا، پیپلز پارٹی کے امیدوار اپنےکاغذات نامزدگی واپس لیں گے، پیپلزپارٹی بھی ہمیں ہر محاذ پر اپنا ساتھی پائےگی، ہم گورننس سے متعلق ایک دوسرےکے ساتھ مشاورت کا عمل بڑھائیں گے۔

اس موقع پر رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا ن لیگ میں انضمام نہیں ہو رہا، عام انتخابات میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ مہنگائی عمران خان حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے، حکومت مہنگائی پر قابو پانےکی کوشش کر رہی ہے ، ریلیف بھی دے رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے