چین کے اقتصادی استحکام اور ترقی میں ہانگ کانگ کا کلیدی کردار،چینی صدر شی جنپنگ

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ہانگ کانگ نے مارد وطن چین واپسی کے بعد سے چینی سرزمین کو دنیا کے دیگر حصوں سے باہمی روابط کے فروغ اور تعاون کے حوالے سے ایک اہم پل اور ونڈو کا کردار ادا کیا ہے اور چین کی طویل مدتی معاشی استحکام اور تیز رفتار اقتصادی ترقی کے معجزے میں ناقابل یقین کوششوں کو یقینی بنایا ہے۔
چینی صدر شی جنپنگ نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ہانگ کانگ کی مادر وطن چین میں واپسی کی 25 ویں سالگرہ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (HKSAR) کی چھٹی مدت کی حکومت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں کہے۔ اس موقع پر شی جنپنگ نے کہا کہ گزشتہ 25 سالوں میں، "ایک ملک، دو نظام” کی پالیسی نے ہانگ کانگ میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ کامیابی اور ترقی کا حصول یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے نے ان پچیس سالوں میں ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے اور مستقل طور پر آگے بڑھنے کے عمل کو جاری رکھا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران کسی بھی چیلنج نے ہانگ کانگ کی ترقی کو نہیں روکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کی معیشت نے بھرپور طریقے سے ترقی کی ہے، جس نے بین الاقوامی مالیاتی، جہاز رانی اور تجارتی مرکز کے طور پر ایک ٹھوس حیثیت کو برقرار رکھا ہے، جدید ٹیکنالوجی کی صنعتوں کے تیزی سے اضافے، عالمی سطح پر آزادی اور اوپن پن اور عالمی معیار کے کاروباری ماحول کے ساتھ اقتصادی استحکام کو یقینی بنایا ہے۔
صدر عوامی جمہوریہ چین شی جنپنگ نے کہا کہ ہانگ کانگ تب ہی ترقی کرے گا جب نوجوان ترقی کریں گے اور نوجوانوں سے ہانگ کانگ کو بہتر بنانے کی کوششوں میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ شی نے یہ ریمارکس ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 25 ویں سالگرہ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چھٹی مدت کی حکومت کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کی دیکھ بھال اور محبت کرنی چاہیے۔ "ہانگ کانگ تب ہی ترقی کرے گا جب نوجوان ترقی کریں گے؛ ہانگ کانگ تبھی ترقی کرے گا جب نوجوان ترقی کریں گے، اور ہانگ کانگ کا مستقبل تبھی روشن ہوگا جب نوجوانوں کا مستقبل روشن اور تابناک ہوگا۔” چینی صدر نے کہا کہ قومی اور عالمی ترقی کے رجحانات کے بارے میں جاننے کے لیے نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں تاکہ ان کے قومی فخر کے احساس کو تقویت ملے اور ان کے لیے ترقی اور کامیابی کے مزید مواقع پیدا ہوں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے