پنجاب : 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے بل نہ لینے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب میں سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے بل نہ لینے کا اعلان کردیا۔

اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ 100 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والوں سے بجلی کے بل وصول نہیں کیے جائیں گے انہیں بجلی مفت فراہم ہوگی جب کہ پنجاب حکومت مستحق افراد کو مفت میں سولر پینل بھی فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت عوام کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے پر کام کررہی ہے، ہم اسپتالوں میں ادویات بھی مفت فراہم کررہے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ آج سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے، 74 سال بعد بھی ملک دوراہے پر کھڑا ہے، نام اور عہدے انسان بھول جاتا ہے کام یاد رہ جاتے ہیں، ہمیں سسکتی معیشت کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 2018ء میں صفر لوڈ شیڈنگ چھوڑ کرگئے، غربت، مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، عمران خان کی طرح جھوٹی تسلیاں نہیں دوں گا، گزشتہ حکومت نے پنجاب کے ساتھ کھیلا، گزشتہ تین ماہ پنجاب میں آئینی بحران رہا، چور، ڈاکو، کرپٹ کرپٹ کے نعرے سن سن کر عوام کے کان پک چکے ہیں لیکن میں کسی کو چور اور ڈاکو کہہ کر نہیں پکاروں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے گندم پر 200 ارب کی سبسڈی دی، ہم نے 10 کلو کے آٹے پر 160 روپے ریلیف دیا اور عوام کو مزید سہولیات بھی دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے