موسمیاتی تبدیلی: سیلاب نے چار خواتین کی جان لے لی 2 لاپتہ 2 زخمی ہوگئیں

گلگت : گلگت بلتستان موسمیاتی تبدیلی کے دہانے پرہے پہ در پہ قدرتی آفات نے لوگوں کو محصور کردیا، قیمتی جانوں، فصل اور املاک بھی ضائع ہوگئیں۔ قدرتی آفات کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق ، 2 لاپتہ جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، یاسین میں پل بھی سیلاب کی نذر ہوگیا جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت اور راولپنڈی کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی۔ ضلع غذر کے گنجان آباد گاؤں شیرقلعہ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی۔ سیلابی ریلے نے 4 خواتین کی جان لے لی 2 زخمی جبکہ 2 لاپتہ ہوگئے۔ انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی وجہ سے بروقت آپریشن میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم ریسکیو 1122 و دیگر اداروں کی جانب سے ہنگامی اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔ ضلع غذر کے گاؤں شیرقلعہ میں آنے والے سیلاب نے لوگوں کی فصلیں، کاشت کی زمینیں، درختان اور املاک کو بھی نقصان پہنچا دیا ہے۔ ریسکیو 1122 نے اس امر کی تصدیق کردی کہ سیلاب میں 4 خواتین جاں بحق ہوگئی ہیں جبکہ 2 زخمی ہیں اور 2 افراد لاپتہ بھی ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 1 کم عمر بچی بھی شامل ہے جنہیں فوری طبی امداد کےلئے قریبی صحت مرکز کے بعد گلگت ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں قدرتی آفات اور سیلاب کا سلسلہ گزشتہ چند روز سے جاری ہے۔

موسمیاتی تبدیلی اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے باعث حسن آباد، غلمت گوجال، ہوپر نگر، گوہر آباد دیامر، گانچھے، سمیت متعدد علاقوں میں سیلابی ریلے آئے اور شدید مالی نقصان پہنچایا ہے. گلگت بلتستان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہِ قراقرم بند، متعدد مقامات پر سیلابی ریلہ گھروں اور کھیتوں میں داخل ہوگیا، یاسین میں پل بھی سیلاب کی نذر ہوگیا۔

پڑی بنگلہ گلگت ، تھلیچی، رحیم آباد ، گورو جگلوٹ اور شیر قلعہ میں سیلاب نے تباہی مچادی۔ پڑی بنگلہ اور تھلیچی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم بند ہوگیا جس کی وجہ سے گلگت اور راولپنڈی کے مابین چلنے والی ٹریفک بھی معطل ہوگئی۔ رحیم آباد ، جگلوٹ گورو میں سیلابی ریلہ لوگوں کے گھروں اور کھیتوں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے املاک اور فصلوں کو نقصان پہنچ گیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوسکا ہے۔ ضلع غذر کے سب ڈویژن یاسین کے علاقے تھوئی تھلتی میں خیمت نالہ بھی بپھر گیا۔ تھلتی بالا کا پل سیلاب کی نذر ہو گیا جس کی وجہ سے گاؤں کا باقی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع۔

ایک گھر، کئی کنال زرعی زمین، درخت اور دکانیں سیلاب بہا لے گیا۔ خیمت نالے سے آنے والے سیلاب نے مشبر نالے کا راستہ روک دیا ہے جس کی وجہ سے جھیل کی شکل اختیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق اب مشبر نالے میں بھی اُونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بروقت کاروائی نہیں ہونے کی صورت میں حالات مزید تباہ کن ہوسکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے