خیبرپختونخوا اسمبلی نے ماحولیاتی تحفظ ترمیمی بل 2022 منظورکرلیا

پشاور: خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلی نے ماحولیاتی تحفظ ترمیمی بل 2022 منظورکرلیا۔

بل کے تحت خیبرپختونخوا میں ہر قسم کے پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ترمیمی بل کے تحت ہر قسم کے پلاسٹک بیگ کی درآمد، خرید و فروخت، ذخیرہ، ترسیل اور استعمال پر پابندی ہوگی۔

بل کے مطابق موجودہ پلاسٹک بیگ اسٹاک کو کارخانہ دار، ہول سیل ڈیلر اور ریٹیلر 6 ماہ کے اندر تصرف کو یقینی بنائیں گے، پلاسٹک بیگ کی تیاری، ترسیل اور خرید و فروخت کے لیے جاری تمام لائسنس و پرمٹ منسوخ کردیےگئے۔

تصرف کے 6 ماہ بعد خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائی گی، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو ایک ماہ قابل توسیع قید سمیت 5 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے تحت اسپیشل مجسٹریٹ کو پابندی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار مل گیا ہے، اس سے قبل پلاسٹک بیگ مصنوعات کے حوالے سے سزائیں نہ ہونےکی وجہ استعمال و تیاری کا عمل جاری تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے