شمال مغربی چین کے صوبے قنگھائی میں فوٹو وولٹیک پارک پائیدار ترقی میں معاون

چین میں پائیدار ترقی کے عمل کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کی بدولت شمال مغربی چین کے صوبے قنگھائی میں بنجر زمین کا ایک ٹکڑا اب متعدد فوٹوولٹک (PV) برقی اشعاعی پینلز کی مدد سے ایک وسیع "نیلے سمندر” میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس کی بدولت برقی اشعاعی توانائی کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ماضی میں، قنگھائی صوبے کے ہینان تبتی خود مختار علاقے کے بیشتر حصہ کی گائونگی کاؤنٹی، اور تالاتان علاقے کا 98.5 فیصد حصہ ریت سے ڈھکا ہوا تھا، اور اس علاقے میں تقریباً کوئی بھی پودا نظر نہیں آتا تھا۔ تاہم یہ علاقہ اپنی ہموار زمین اور شمسی توانائی کے بھرپور وسائل سے مالامال تھا، اور اس علاقے کی اوسط سالانہ دھوپ کا دورانیہ تقریباً 3,000 گھنٹے ہوتا ہے۔
فوٹو وولٹیک پاور جنریشن کے اضافے کے ساتھ، دنیا میں فوٹو وولٹک پاور جنریشن کی سب سے بڑی صلاحیت والا پی وی انڈسٹری پارک اسی علاقے میں بنایا گیا ہے۔ اس پارک میں اب 46 ​​انٹرپرائزز ہیں اور اس میں 15,730 میگاواٹ پاور جنریشن کی مجموعی صلاحیت نصب ہے۔ اس طرح سے اس فوٹو وولٹیک پارک سے مجموعی طور پر اوسطاً ایک سال میں 10 بلین کلو واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے، جس سے 3.11 ملین ٹن معیاری کوئلے کی بچت ہوتی ہے اور سالانہ 7.8 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کیا جاتا ہے۔
قنگھائی فوٹو وولٹیک پارک 2011 میں چین کی سٹیٹ پاور انویسٹمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہوانگی ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے تعمیر کیا تھا۔
اس علاقے میں ریت کے طوفانوں، اونچی نیچی ڈھلوانوں اور ناقص حالات زندگی کی وجہ سے درپیش چیلنجز کے باوجود، اس فوٹو وولٹیک پارک کی تعمیراتی ٹیم نے جدید منصوبے تجویز کیے اور پارک کو ایک جدید ویژن کے ساتھ تعمیر کیا اور اس کی تعمیر میں ماحولیاتی تحفظ کے عوامل کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ فوٹو وولٹیک پارک تعمیر کرنے والی ٹیم کا مقصد پارک کو عالمی معیار کے اصولوں کیمطابق تعمیر کرنا تھا جو شمسی توانائی کی پیداوار اور ماحولیاتی تحفظ کو مربوط اور موثر انداز میں یقینی بنا سکیں۔
ڈیزائن سے لے کر تعمیر تک پارک کے ہر پہلو میں گرین فلاسفی اور جدید سائنسی اسلوب کو ہم آہنگی کیساتھ یکجان کیا گیا ہے۔
زمینی سطح پر کسی بھی قسم کی ممکنہ خرابی سے بچنے کے لیے، ٹیم نے مشینی انداز میں زمینی سطح پر موجود ڈھیر کو ٹھکانے لگانے کا خودکار میکنزم تشکیل دیا ہے۔ ان جدید عوامل کی مدد سے بیٹریوں اور ماڈیولز کی بجلی کے تبادلوں کی کارکردگی میں مستقل کامیابیاں حاصل کیں اور صنعتی نیٹ ورک کے حوالے سے گرین سائیکل کے لیے فوٹو وولٹیک پاور سسٹم کی جدید ترین ترقی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔
مزید براں پودوں کی حفاظت کے لیے، پارک کی تعمیراتی ٹیم کی جانب سے نے کھجور کی چٹائیوں پر ٹرانسمیشن ٹاور بنائے اور اسٹیل کو ہوا میں کیبل ویز کے ذریعے منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب دوسرے صوبوں کو قابل تجدید بجلی بھیجنے کے لیے الٹرا ہائی وولٹیج پاور ٹرانسمیشن لائن بھی بنائی گئی ہے۔
اسی طرح سے مخصوص موسم کے دنوں میں فوٹو وولٹیک بجلی کی پیداوار کو مزید مستحکم بنانے کے لیے، کمپنی نے متعلقہ سائنسی اداروں کے ساتھ مل کر ایک ہائیڈرو-PV تکمیلی نظام تیار کیا ہے جو اب، ایک 330kV ٹرانسمیشن لائن PV پارک کو 36 کلومیٹر دور ایک ہائیڈرو پاور جنریشن پلانٹ سے منسلک کر رہی ہے۔
ہوانگی ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین یاؤ ژاؤان نے کہا کہ جدید ہائیڈرو پی وی سسٹم ایک سال میں تقریباً 1.5 بلین کلو واٹ ہاور بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے سالانہ 464,600 ٹن معیاری کوئلوں کو کم کرنے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔
345 مربع کلومیٹر پر محیط یہ سولر پارک تالاتان کے علاقے کے لیےایک سن اسکرین کی طرح سے ہے۔ پارک میں ہوا کی اوسط رفتار 41.2 فیصد کم ہوئی ہے، اور زمین کی سطح کے نیچے 20 سینٹی میٹر مٹی کی نمی میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پارک میں سیلکس چیلوفیلا، چائنیز کاٹن ووڈ، ڈریگن سپروس اور دیگر پودے اُگائے جاتے ہیں تاکہ ہوا کو روکنے اور ریت کو کنٹرول کیا جا سکے جس سے 100 مربع کلومیٹر تک صحرائی حصہ کافی حد تک کم ہو چکا ہے۔ یہاں تک کہ پارک میں گھاس کا ایک بہت بڑا میدان بھی بنایا گیا ہے۔
تاہم، فوٹو وولٹیک پارک میں پودوں کے پھلنے پھولنے کے ساتھ ہی کچھ مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ پی وی پینلز کے نیچے اگنے والے گھاس بے ترتیبی سے بڑھنےسے پینلز کو ایک طرح سے بلاک کر دیا، اس طرح سے بجلی کی تبدیلی کی کارکردگی کم ہو گئی۔ دوسری جانب سردیوں میں جھاڑیوں سے بھی آگ لگنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔
ہوانگی ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی ہینان برانچ کے جنرل منیجر ژو منگچینگ نے گھاس کاٹنے کے بجائے، پارک کے آس پاس کے دیہاتیوں کو پارک میں بنائے گئے چار بھیڑوں کے باڑوں میں اپنی بھیڑیں پالنے کی دعوت دی، جس سے ایک فائدہ مند ماحولیاتی صنعت پیدا ہو رہی ہے۔
ہینان تبتی خود مختار پریفیکچر کے انرجی بیورو کے سربراہ ژانگ زینفی نے کہا کہ "PV + بھیڑوں کی فارمنگ” ماڈل نہ صرف فوٹو وولٹیک انٹرپرائزز کی لاگت کو کم کرتا ہے بلکہ مقامی کسانوں اور چرواہوں کی آمدنی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
ژانگ نے نوٹ کیا کہ فوٹو وولٹیک پارک میں پالی جانے والی بھیڑوں نے تالتان علاقے کے لیے فارمنگ کے حوالے سے بھی خاصی مقبولیت حاصل کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے