دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کو شکست، سیریز برابر ،بابر اعظم نے شکست کی وجوہات بتا دیں

[pullquote]دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست، سری لنکا نے سیریز برابر کر دی[/pullquote]

سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہو گئی اور بابر اعظم کے سوا کوئی بھی بلے باز لنکن بولرز کا جم کر سامنا نہ کر سکا، پوری ٹیم 261 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 89 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو امام الحق 46 اور بابر اعظم 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم 97 کے مجموعے پر امام الحق 49 رنز بنا کر رمیش مینڈس کا شکار بن گئے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے ففٹی اسکور کی اور وہ 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 37 رنز بنا سکے۔

فواد عالم ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور آغا سلمان 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ یاسر شاہ 27 رنز بنا کر جے سوریا کا شکار بنے۔ پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نسیم شاہ تھے جو 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے پراباتھ جے سوریا نے 5 جبکہ رمیش مینڈس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک پاکستانی کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز بنا سکا تھا جبکہ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو 508 رنز کا ہدف دیا تھا۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

[pullquote]دوسرا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان 231 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی[/pullquote]

دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

[pullquote]تیسرا روز[/pullquote]

گال میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز یاسر شاہ اور حسن علی نے کیا، تاہم حسن علی 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ یاسر شاہ نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے مزاحمتی اننگز کھیلی اور دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 62 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم 16، عبداللہ شفیق 0، امام الحق 32، محمد رضوان، فواد عالم 24، 24 اور محمد نواز 12 رنز بناسکے۔

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5 پربتھ جے سوریا نے 3 جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ لی۔ دوسری جانب سری لنکا کو پاکستان پر 147 رنز کی سبقت حاصل ہے۔

[pullquote]دوسرا روز[/pullquote]

دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے پہلی اننگ میں بنائے گئے 378 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔ پاکستان ٹیم دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز ہی بناسکی۔

گال میں کھیلے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر یر پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے تھے۔ آغا سلمان کے سوا کوئی بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔

ٹیسٹ کے آج دوسرے روز سری لنکا نے 315 رنز اور چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر بیٹنگ شروع کی اور 378 کے مجموعی رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں پاکستانی اوپنرز نے عبداللہ شفیق اور امام الحق عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ صرف ایک رن کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوگئے۔

ون ڈاؤن آنے والے کپتان بابر اعظم 35 کے مجموعی اسکور پر صرف 16 رنز بنا کر ڈریسنگ روم لوٹ آئے۔ کپتان کے آؤٹ ہوتے ہی 65 کے مجموعی اسکور پر امام الحق بھی 32 رنز بناکر وکٹ دے بیٹھے۔ مجموعی اسکور میں صرف 23 رنز اضافے کے بعد چوتھے کھلاڑی محمد رضوان وکٹ گنوا بیٹھے۔ انھوں نے 24 رنز بنائے۔

فواد عالم بھی 24 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جب کہ مجموعی اسکور صرف 119 تھا۔ کچھ ہی دیر بعد محمد نواز 14 رنز بناکر 145 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے دن کے اختتام سے کچھ لمحے قبل سیٹ بیٹسمین آغا سلمان 62 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ اس طرح پاکستان کے 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز کے مجموعی اسکور پر دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا۔

[pullquote]پہلا روز[/pullquote]

گال میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نروشن ڈکویلا 42 اور ڈینوت ویلانگے 6 رنز بناکر کریز پر موجود تھے جبکہ کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 40، اوشاڈا فرنینڈو 50، کوشل مینڈس 3 اور اینجلو میتھیوز 42، دنیش چندیمل 80 اور دھننجایا ڈی سلوا 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 جبکہ نعمان علی، یاسر شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں سری لنکا کے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پاکستان کو شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشن مستحکم کریں۔

سری لنکا نے دوسرے میچ میں ایک تبدیلی کی ہے، آستریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ اسپنر ڈینوت ویلانگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجری کے شکار شاہین آفریدی کی جگہ نعمان علی جبکہ اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

[pullquote]پاکستان کا اسکواڈ[/pullquote]

کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، فواد عالم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد نواز، نعمان علی، یاسر شاہ، حسن علی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

[pullquote]سری لنکا کا اسکواڈ[/pullquote]

کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشاڈا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجایا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، پربت جے سوریا، ڈینوت ویلانگے اور اسیتھا فرنینڈو شامل ہیں۔

[pullquote]بابر اعظم نے دوسرے ٹیسٹ میں شکست کی وجوہات بتا دیں[/pullquote]

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے پریشر آتا ہے اور سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی ایسا ہی ہوا۔

بابر اعظم نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں میچ کی صورتحال پر بات کی اور کہا کہ آ ج صبح آغاز میں پچ مختلف نہیں تھی، ہلکی بارش کے بعد وکٹ سے اسپنرز کو مدد ملی، پچ کا زیادہ مسئلہ نہیں تھا، ہماری پارٹنر شپ ویسی نہیں لگی جیسی لگنی چاہئیں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں تحمل کے ساتھ بیٹنگ کرنی چاہیے جو ہماری بیٹنگ میں نظر نہیں آیا، ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے سے مجھ پر پریشر آیا لیکن جس طرح جے سوریا نے بولنگ کی انہیں کریڈٹ دینا چاہیے۔

انھوں نے سری لنکن بولر کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ پراباتھ جے سوریا بڑھے تحمل کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں اور اس کا انہیں تجربہ بھی ہے، وہ تسلسل کے ساتھ ایک لائن پر بولنگ کرتے ہیں یہی ان کے لیے اہم چیز ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ماضی میں اچھے ہدف کا تعاقب کیا ہو تو اس سے اعتماد آتا ہے، اسی اعتماد کے ساتھ اس میچ میں آئے تھے، ہمیں یقین تھا کہ ہم اس میچ میں اچھا کر سکتے ہیں لیکن ہمارا بیٹنگ یونٹ تحمل کے ساتھ نہیں کھیلا۔

انھوں نے کہا کہ مختلف کنڈیشنز میں اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں اور اس میں بہتری بھی آرہی ہے، سری لنکا میں کنڈیشنز آسان نہیں تھیں لیکن یہاں اچھا بھی ہوا ہے اور برا بھی کھیلے ہیں۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ نعمان علی خاصے تجربہ کار بولر ہیں، تسلسل کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں، ان کےساتھ ہمارے پاس یاسر شاہ ہیں اور دیگر نوجوان بولرز بھی بہت آ رہے ہیں، جلد آپ کو نئے چہرے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

بابر اعظم نے مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب ہمارا فوکس نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز پر ہو گا، ابھی ہمارے پاس اس سیریز کی تیاری کے لیے تھوڑا ٹائم ہے،کوشش ہوگی کہ مختصر وقت میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے مطابق خود کو ڈھالیں، زیادہ کرکٹ ہو رہی ہے اس لیے آپ کو جلد ہر فارمیٹ کے مطابق ڈھالنا پڑتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہر ایک کا اپنا مائند سیٹ ہے، آپ جتنی زیادہ کرکٹ کھیلتے ہیں اتنا انجوائے کرتے ہیں، ہم کرکٹ پلاننگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور سب انجوائے کر رہے ہیں۔

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سیریز ٹو سیریز چلتا ہوں، ابھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہت وقت ہے اس لیے کا ذہن میں نہیں ہے۔

سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے ، سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہو گئی اور بابر اعظم کے سوا کوئی بھی بلے باز لنکن بولرز کا جم کر سامنا نہ کر سکا، پوری ٹیم 261 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

[pullquote]پاکستان اور سری لنکا کے ٹیم مینیجرز میں شرٹس کا تبادلہ[/pullquote]

پاکستان اور سری لنکا کے ٹیم مینیجرز نے اپنی ٹیموں کی شرٹس کا تبادلہ کیا جس پر دونوں طرف کے اسکواڈ کے دستخط ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ سری لنکا پر ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے۔

دورہ سری لنکا کے دوران دونوں ٹیموں کے مینیجرز نے ایک دوسرے کو شرٹس دیں جن پر دونوں ٹیموں کے اسکواڈ کے دستخط موجود ہیں۔

دونوں مینیجرز نے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز کے کھیل کے آغاز سے پہلے شرٹس کا تبادلہ کیا، سری لنکا اور پاکستان کرکٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر یہ تصاویر جاری کی گئیں۔

اس موقع پر سری لنکن کرکٹ نے دورے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے