پندرہ روز میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر اور سونے کی قیمت میں بڑی کمی

[pullquote]پندرہ روز میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر [/pullquote]

کراچی: گزشتہ 15 روز میں پہلی مرتبہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی نظر آئی۔

جمعہ کے روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 57 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 239.37 روپے رہا۔

گزشتہ 15 روز میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے۔

اپن مارکیٹ میں اس وقت ڈالر ڈھائی روپے مہنگا ہوکر 245 روپے کا ہے۔

[pullquote]سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی[/pullquote]

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑی کمی ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4200 روپے کمی ہوئی اور سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ58ہزار300 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 1762 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 10 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے