ہمارا ملک کسی کی فوج یا معیشت پر انحصار نہیں کرتا: افغان وزیر دفاع

افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد نے کہا ہےکہ ان کا ملک کسی کی فوج یا معیشت پر انحصار نہیں کرتا۔

افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب میں افغان وزیر دفاع نے عالمی قوتوں کو پیغام دیا۔

افغانستان میں طالبان اقتدارکا ایک سال مکمل ہونے پر 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان.

افغانستان سے فوجی انخلا بڑی غلطی، دوحہ معاہدہ شکست کی اہم وجہ بنا: سابق سربراہ امریکی سینٹ کام.

امریکا نے افغانستان میں موجود القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی کھوج کیسے لگائی؟

ملا یعقوب نے کہا کہ افغانستان کسی کی معیشت، فوج اور سیاست پر انحصار نہیں کرتا، بعض ممالک چاہتے ہیں کہ مختلف وجوہات کی بنا پر ان کے مطالبات تسلیم کیے جائیں مگرہم بتانا چاہتے ہیں کہ ملکی مفاد اور مذہب کے خلاف کوئی بھی مطالبہ ناقابل قبول ہے۔

افغان وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملکی معاملات کے خلاف کسی کی بھی خواہش کو قبول نہیں کریں گے، اب افغانستان حقیقی معنوں میں آزاد خودمختار ہے۔

اس موقع پر افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی نے کہا کہ افغانستان میں ہم اسلام میں کسی بھی مداخلت کو روکتے ہیں، ہماری زمین، اندرونی معاملات، روایات اور ثقافت ہیں، ہم نے تاریخی طور پرکبھی ان پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے