چینی لاجسٹک نیٹ ورک کا زرعی مصنوعات کو منڈیوں تک رسائی میں ناگزیر کردار

چین میں موسم گرما کے گرم ترین دن ایک ایسے خاص وقت کی نشاندہی کرتے ہیں جب آڑو پک کر مارکیٹ تک فوری طور پر رسائی کے لیے تیار ہوتے ہیں صبح کے ساڑھے نو بجے ایک طویل فضائی سفر کے بعد بیجنگ کے ایک صارف کو آڑو کا ایک ڈبہ بھیجا گیا۔ جنوب مغربی چین کے ایک گاؤں سے شمال میں چینی دارالحکومت بیجنگ تک اس ترسیل میں صرف 16 گھنٹے سے بھی کم وقت لگا ہے۔
یہ تصور کرنا ایک ناقابل یقین سچ ہے کہ ایک دن پہلے شام پانچ بجے، یہ آڑو جنوب مغربی چین کے صوبہ سچوان کے چینگڈو کے لانگ کوانی ضلع کے باوشی گاؤں کے ایک باغ میں درختوں پر لٹک رہے تھے۔
لانگ کوانی ضلع چین میں آڑو کا ایک بڑا پروڈیوسر ہے۔ یہ زرخیز ارغوانی مٹی پر فخر کرتی ہے جو غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ آڑو اگانے کے لیے بہترین زمین ہے، جیسے کہ فاسفورس اور پوٹاشیم کی خاص مقدار اس مٹی میں شامل ہے،
2016 میں، مقامی بیورو آف ایگریکلچر اینڈ دیہی امور کے تعاون سے ضلع میں 51 کسانوں کے ذریعے ایک کوآپریٹو قائم کیا گیا۔ انہوں نے اپنی زمین کو ایکویٹی کے طور پر دیتے ہوئے، بڑے پیمانے پر پودے لگانے شروع کیے اور اس حوالے سے ایک مربوط پیداواری آپریشن اور فروخت سے متعلق نظام کو نافذ کیا۔ آج، کوآپریٹو کے پاس 147 کسان ہیں اور باغات کا رقبہ 1,400 (93.3 ہیکٹر) پر محیط ہے، جس میں سے 400 mu پہلے ہی پھل پیدا کر چکا ہے۔ آڑو کی اقسام اور انتظام دونوں اہم ہیں۔ کوآپریٹو کے سینتالیس سالہ زرعی ٹیکنیشن ژاؤ جیا جی نے اس حوالے سے آگاہ کیا کہ کوآپریٹو نے سیچوان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ماہرین کی طرف سے تیار کی گئی بہت سی نئی اقسام متعارف کروائی ہیں جو اکثر کاشتکاروں کی سائنسی پودے لگانے کی تکنیکوں میں رہنمائی کے لیے باغات کا دورہ کرتے ہیں۔ ماہرین کی طرف سے متعارف کروائی گئی نئی سہولیات، تکنیک اور اقسام کے ساتھ، باوشی گاؤں میں پیدا ہونے والے آڑو معیار اور مقدار میں بہتر ہو رہے ہیں۔ "ہم 1,000 کلوگرام فی ایم یو رقبے سے زیادہ پیدا کر سکتے ہیں،” ژاؤ نے آڑو چنتے ہوئے کہا، "اس قسم کا ذائقہ زیادہ کرکرا اور میٹھا ہے۔” شام پانچ بجے ژاؤ گاؤں کے ایک پارسل کلیکشن سینٹر میں آڑو کے ساتھ پہنچی جو اس نے ابھی درختوں سے چنی تھیں۔ شاک پروف اور ایئر پارگمیبل پیکجز سے ڈھکے ہوئے، آڑو کو ترسیل کے لیے ایک ٹرک پر لادا گیا تھا۔ کوآپریٹو کے سپروائزر چن کنگ فینگ نے کہا کہ کوآپریٹو ایکسپریس ڈیلیوری کمپنیوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کے ساتھ شپمنٹ چارجز پر چھوٹ حاصل کرتا ہے۔ کم از کم چار ٹرک آڑو اکٹھا کرنے گاؤں جاتے ہیں۔ چن نے کہا کہ کوآپریٹو سے اس سال 2 ملین یوآن ($292,817) کی فروخت کا حجم متوقع ہے، جس میں سے نصف ای کامرس کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔ تقریباً ایک گھنٹہ بعد، ژاؤ کے آڑو چینگڈو شوانگلیو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی لاجسٹکس ایس ایف ایکسپریس کے ٹرانسفر اسٹیشن پر پہنچے، جہاں انہیں جراثیم سے پاک کرکے ایک خصوصی فاسٹ ٹریک میں ترتیب دیا گیا۔ ایک مال بردار طیارہ پہلے ہی رن وے پر انتظار کر رہا تھا۔ اس سال سے، ایس ایف ایکسپریس نے تقریباً 1,000 گاڑیاں اور پانچ طیارے لانگ کوانی آڑو کی کھیپ کے لیے مقرر کیے ہیں۔ 9 اگست تک، کمپنی نے ضلع سے 1,000 ٹن سے زیادہ آڑو منتقل کیے تھے۔
"پیچ ایکسپریس” چین کے بڑے پیداواری علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ کمپنی نے 400 پروازیں بھی مقرر کی ہیں، جن میں سے ہر ایک کی صلاحیت 10,000 ٹن سے زیادہ ہے، ساتھ ہی نو تیز رفتار مال بردار ٹرینیں مشرقی چین کے جیانگ سو صوبے کے یانگشن میں پیدا ہونے والے آڑو کی مارکیٹ کو بڑھانے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔ جو یکم جون اور آٹھ اگست کے درمیان، ایس ایف ایکسپریس نے ینگشن آڑو پر مشتمل چار ملین سے زیادہ پارسل بھیجے، جو ہر سال تقریباً 30 فیصد زیادہ ہے۔ اگلے دن صبح ڈیرھ بجے، ژاؤ کے آڑو جہاز کے ساتھ روانہ ہوئے، اور انہیں جلد ہی کاٹ چھانٹ کر کے بیجنگ کے خریدار کو پہنچا دیا گیا۔ موسمی پھل، جو اب بھی تازہ اور رسیلے ہیں، اپنا سولہ گھنٹے کا سفر مکمل کر چکے ہیں۔ یہ سفر چینی ایکسپریس ڈیلیوری کمپنیوں کی بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کو بڑھانے اور ہوائی، تیز رفتار ریلوے اور سڑک کے ذریعے اپنی شپمنٹ کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس امر نے چین کی جہاز رانی کی صلاحیت میں زبردست بہتری کا عندیہ اور عمل یقینی بنایا ہے۔
رواں سال کی پہلی ششماہی میں، چین کے دیہی علاقوں سے 21.9 بلین پارسل اکٹھے کیے گئے اور انہیں پہنچایا گیا، جس سے 290 بلین یوآن کی آن لائن خوردہ فروخت کی سہولت فراہم کی گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ لاجسٹک نیٹ ورک میں مسلسل بہتری، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور صارفین کو حیران کرنے کے ذریعے مزید زرعی مصنوعات کو ایک بڑی مارکیٹ میں پیش کیا جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے