سیلاب: 1100 سے زائد اموات، 3 کروڑ سے زائد لوگ براہ راست متاثر ہوئے

[pullquote]دادو کی جانب سیلابی پانی تیزی سے بڑھنے لگا[/pullquote]

ضلع دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ شہر کی جانب سیلابی پانی تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔

گوزو سمیت ایک درجن سے زائد دیہات زیر آب آ گئے ہیں جس کے بعد شہر خالی ہو گیا۔

[pullquote]دادو: سرکاری کالج کی مخدوش عمارت میں پناہ لیے متاثرین کیلئے خطرہ بڑھنے لگا[/pullquote]

سیلاب متاثرین دادو کی تحصیل میہڑ کےسرکاری کالج کی مخدوش عمارت میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

کالج کی مخدوش عمارت کی چھت کا پلستر اکھڑ رہا ہے لیکن متاثرین آشیانے اجڑنے کے باعث یہاں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔

[pullquote]کوٹری بیراج کے قریب سیلابی ریلا گزرنے سے مکان زیر آب آگئے[/pullquote]

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج کے مقام سے درمیانے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے جس کے سبب ڈاؤن اسٹریم میں قائم مکان زیرآب آگئے ہیں۔

آئندہ چند روز میں کوٹری بیراج سے ساڑھے چار لاکھ کیوسک سیلابی پانی کا ریلہ گزرنے کا امکان ہے۔

[pullquote]ڈی جی خان اور راجن پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح برقرار[/pullquote]

ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح برقرار ہے۔

راجن پور میں متاثرین نے اپنے اجڑے آشیانوں کو اپنی مدد آپ کےتحت بنانا شروع کردیا ہے۔

میانوالی میں جناح بیراج کے مقام پر درمیانے درجے اورچشمہ کےمقام پر اونچے درجےکا سیلاب ہے جب کہ دریائے سندھ میں بھکر کے مقام پر پانی کی سطح بدستور بلندہے۔

دوسری جانب لیہ میں سیلاب سےکئی بستیاں زیر آب آگئیں، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا، درجنوں بستیوں، اسکولوں بنیادی صحت کےمراکز میں پانی داخل ہوگیا۔

[pullquote]دریائے سندھ میں چاچڑاں شریف کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب[/pullquote]

رحیم یارخان :دریائےسندھ میں چاچڑاں شریف کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت 7 لاکھ 25 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب کے باعث 100 سے زائد دیہات اور فصلیں زیرآب آگئیں جبکہ کئی مکانات گر گئے، سیلابی صورتحال کے باعث حفاظتی بندوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے مزید دیہات متاثر ہوسکتے ہیں اس لیے بستیاں اور دیہات خالی کرانے کے لیے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

[pullquote]بلوچستان: بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 250 ہوگئی[/pullquote]

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 2 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کے بعد اموات کی تعداد 250 تک پہنچ گئی۔

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے،بلوچستان میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 250 ہوگئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں 117 مرد 60 خواتین اور 73 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ 27 ہلاکتیں کوئٹہ ، 21 لسبیلہ اور 17 پشین میں ہوئیں۔

اس کے علاوہ صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 110 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں 61 ہزار 718 مکانات نقصان کا شکار ہوئے تو وہیں ایک لاکھ 45 ہزار 936 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں ،اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

[pullquote]سیلاب: 1100 سے زائد اموات، 3 کروڑ سے زائد لوگ براہ راست متاثر ہوئے، این ڈی ایم اے[/pullquote]

اسلام آباد: ملک میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 75 افراد جاں بحق ہوئےجس کے بعد سیلاب اوربارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1136 تک پہنچ گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ 51 ہزار 570 گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 7 لاکھ 35 ہزار 375 مویشی مرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے دوران اب تک 162 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، 72 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے جب کہ مجبوعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد براہ راست سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

[pullquote]ڈیرہ اسماعیل خان میں 10 ارب کا نقصان[/pullquote]

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس میں اب تک 29 افراد جان سے جا چکے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے کمشنر ہاؤس میں صوبائی وزیربلدیات فیصل امین گنڈہ پور اور کمشنرعامر آفاق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب اور بارشوں سے 10 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، ضلع بھر میں مواصلات اور زراعت کا نظام تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے ایک ہزار سے زائد مویشی ہلاک، 40 ہزار گھر اور 236 گاؤں تباہ ہوگئے، ضلع میں 31اسکولز متاثر ہوئے جب کہ شاہراہوں اور لنک روڈز کو بھی غیر معمولی نقصان پہنچا۔

[pullquote]بھارتی وزیراعظم کا اظہارِ ہمدردی[/pullquote]

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان میں سیلاب سےنقصانات پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھاکہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دکھ ہوا، ہم جانی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں اور قدرتی آفت سے متاثرہ تمام لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

[pullquote]اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اظہار افسوس[/pullquote]

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی برادری سے خصوصی اپیل کریں گے کہ پاکستان کی مدد کی جائے، جس سے پاکستان میں بحالی اورتعمیر نو کا عمل ممکن بنایا جاسکےگا۔

[pullquote]کینیڈا کا ایمرجنسی امداد کا اعلان[/pullquote]

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستان کے لیے اضافی ایمرجنسی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئٹر پرجاری بیان میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ان کا ملک خوراک، صاف پانی اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی جاری رکھے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے