امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر کا دورہ پاکستان، سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار تعزیت

ا مریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے قونصلر ڈیرک چولٹ اور سینئر امریکی حکام نے تین روز پر مشتمل دورہ پاکستان کیا اور پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے قونصلر ڈیرک چولٹ اور سینئر امریکی حکام نے اسلام آباد اورکراچی کا دورہ کیا جو دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کا اظہار ہے۔

سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ دورےکا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے 75 سال کو یادگار بنانا تھا جبکہ قونصلر چولٹ نے حالیہ سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

[pullquote]امریکاکا پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان[/pullquote]

اس کے علاوہ امریکی قونصلرچولٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر گفتگو کی۔

امریکی سفارتخانہ کے مطابق ملاقات میں باہمی سکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے بھی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور امریکی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کیا تھا جس کے نتیجے میں بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے لیے مزید 20 ملین ڈالرز امداد کی منظوری دے دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے