سعودی عرب :شاہ سلمان کی جانب سے 100ٹن امداد کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد کیلیے قومی مہم کا آغاز

مرکز ملک سلمان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے سو ٹن امداد دو جہازوں کے زریعے پاکستان روانہ کر دی گئی ہے . شاہ سلمان کی خصوصی ہدایت کے تحت نئے پلیٹ فارمز سے عطیات وصول کیے جائیں گے۔خادمِ حرمین شریفین کی پاکستانی عوام کی ریلیف کےلیے قومی مہم شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں .

مرکز ملک سلمان برائے امداد،انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ الربیعہ نےخادمِ حرمین شریفین کی پاکستانی عوام کی امداد کےلیے قومی مہم شروع کرنے کی ہدایات کا اعلان کیا۔

امدادی مہم کا اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا،ڈاکٹر الربیعہ نے تصدیق کی کہ یہ مرکز ایک قابل اعتماد قومی ریلیف پلیٹ فارم ہے،جو پاکستان میں سیلاب زدگان کو امداد فراہم کرتا ہے۔

دیوانِ شاہی کے مُشیر الشیخ عبداللہ المطلق نے کہا کہ مرکز امدادی پیش رفت میں دائیں بازو کی مانند ہے،المطلق نے مخیر افراد پر زور دیا کہ وہ جمہوریہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ اپنے بھائیوں کی مدد کےلیے آگے بڑھیں،جن کے ساتھ ہم ایک عقیدے اور روادار اسلامی قانون سے جڑے ہوئے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ زمانہ قدیم سے قریبی تعلقات رہے ہیں،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خادمِ حرمین شریفین کی امدادی مہم اور قربانی کا حکم خرچ ہونے والی رقم کو بڑھاتا ہے،اور رشتہ وبھائی چارے کو مضبوط کرتا ہے،جس سے یقینا غم زدہ لوگوں کی داد رسی ہوگی اور ان کو فائدہ ہوگا۔

دیوانِ شاہی کے مُشیر الشیخ سعد الشتری نے کہا کہ یہ مقبول مہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں میں سے ایک ہے،انہوں نے اس مہم میں شرکت،اس کےلیے کوشش اوررد عمل پرزور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین بڑے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور انہیں سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

مرکز ملک سلمان برائے امداد وانسانی خدمات کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجتیلی نے وضاحت کی کہ مرکز کے پاس اپنی اپلیکشن ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شخص 30 سیکنڈ کے اندر مہم میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہے،اسی طرح مرکز کی جانب سے فراہم کردہ تمام سعودی بنکوں کے اکاؤنٹ پر بھی عطیات جمع کیے جاسکتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ "ساھم”اپلیکشن کے ذریعہ عطیات دینا آسان ہے، ہمارے پاس ایک آپریشنل روم ہے جو تمام عطیات انکوائری کے ساتھ وصول کرتا ہے،مزید یہ کہ مرکز نے پاکستان میں سیلاب زدگان کےلیے 100 ٹن انسانی امداد کے اجراء کا بھی اعلان کیا ہےجو بھیجی جا چکی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے