شرائط پوری نہیں کریں گے تو آئی ایم ایف کا پروگرام رک جائے گا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب نے پاکستان کی معاشی صورتِ حال کو مزید گمبھیر بنادیا، اگر شرائط پوری نہیں کریں گے تو آئی ایم ایف کا پروگرام رک جائے گا۔

اسلام آباد میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا تھا اس کی پاسداری نہیں کی گئی تھی، آئی ایم ایف نے ہمیں آڑے ہاتھوں لیا اور ناک سے لکیریں نکلوائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ اگر شرائط پوری نہیں کریں گے تو آئی ایم ایف کا پروگرام رک جائے گا، کوشش اور محنت کر کے ملک کو معاشی طور پر ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، آج کسی دوست ملک جاتے ہیں تو وہ کہتےہیں یہ مانگنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب دنیا میں گیس سستی ترین تھی، ہم سوئے رہے۔

سیلاب کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سیلاب نے پاکستان کی معاشی صورتِ حال کو مزید گمبھیر بنادیا، زندگی اجیرن ہوچکی ہے اور عوام کو ایک وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہیں، آپ اور میں یہاں بیٹھ کر اندازہ نہیں کرسکتے زندگی کی متاع ان کی بہہ گئی ہے، سردیاں تین کروڑ سیلاب متاثرین کےلیے نیا چیلنج ہوں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے