جاپان: خطرناک طوفان کی وارننگ، 20 لاکھ لوگوں کو گھر چھوڑنے کی ہدایت

جاپان کے جنوب مغربی حصے سے سمندری طوفان نانماڈول کے ٹکرانے کے پیش نظر لاکھوں لوگوں کو گھر چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کے ٹکرانے کے خطرے کی وجہ سے انتظامیہ نے 2 ملین لوگوں کو اپنے گھر بارچھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اپنی شدت کے ساتھ جاپان کے جنوب مغربی حصے سے ٹکرائے گا جس کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارش بھی ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی ہے کیونکہ سمندری طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے درجہ بندی کی مناسبت سے پانچواں نمبر دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ دریا اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا بھی سامنا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

طوفان کے باعث جاپان میں فلائیٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے جاپان ائیرلائنز اور آل نیپون ائیر ویز نے پہلے ہی اپنی 335 پروازوں کو منسوخ کردیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے