بلوچستان اسمبلی نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کو کالعدم کرنے سے متعلق قرار داد منظورکرلی۔
بلوچستان اسمبلی میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کو کالعدم کرنے سے متعلق قرار داد پر بحث ہوئی۔
قرار داد جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے رکن اسمبلی اصغر علی ترین نےگزشتہ اجلاس میں پیش کی تھی۔
اسمبلی کے مائیک خراب ہونےکی وجہ سےگزشتہ اجلاس میں بحث مکمل نہیں ہوسکی تھی۔
آج بلوچستان اسمبلی میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کو کالعدم کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 27 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا۔