یو اے ای کا سیلاب زدگان کیلیے آرمی چیف کو 2.5 ملین ڈالر کا عطیہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان بن سلیم نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے تناظر میں امدادی کوششوں اور متاثرین کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شیخ سلطان جنہوں ںے پہلے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا انہوں نے آج آرمی ریلیف فنڈ کے لیے 2.5 ملین امریکی ڈالر کا عطیہ دیا۔

انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اس کی قیادت مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
معزز مہمان نے پاکستان کے لیے ماحولیاتی انصاف کے معاملے کو عالمی فورمز پر اٹھانے کا عزم کیا۔ آرمی چیف نے پاکستان کی قیمتی اور بروقت حمایت پر شیخ سلطان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں پاکستان میں اقتصادی ترقی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ سلطان نے آرمی چیف کو ڈی پی ورلڈ کی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔

شیخ سلطان نے آنے والے دنوں میں فلڈ ریلیف کی کوششوں کے لیے دوسرے ڈونرز کو لانے کی پیشکش کی۔ شیخ سلطان نے اس دورے کا اہتمام کرنے اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان میں مدد کی ضرورت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے پر فخر عالم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے