کرکٹ کے سب سے بڑے ڈومیسٹک سیزن ریڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا آغاز

پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ڈومیسٹک سیزن ریڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا آغاز 27 ستمبر سے ملک کے مختلف شہروں میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال اسپیشلسٹ کرکٹرز اظہر علی،، عابد علی، فواد عالم، اسد شفیق، نعمان علی، ساجد خان، سمیت دیگر کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔

یہ ٹورنامنٹ پاکستان کے ان نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے جو کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانا چاہتے ہیں ،قائد اعظم ٹرافی ان کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر پاکستان کرکٹ ٹیم کے دروازے پر دستک دیتے ہیں اور یوں اوہ اپنی پہچان بناتے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ کا آغاز 1953/54 میں ہوا تھا جس میں بہاولپور کی کی ٹیم فاتح بنی تھی اور پنجاب کی ٹیم رنراپ رہی تھی، ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 7 ٹیموں نے شرکت کی تھی، یہ ٹورنامنٹ مختلف تبدیلوں کے ساتھ جاری ہے،کبھی ٹیموں کی تعداد میں اضافہ اور کبھی کمی کی جاتی ہے اور کبھی علاقائی ٹیمیں بنائی جاتی ہیں اور کبھی ٹورنامنٹ ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں پر مشتمل ہوتا ہے۔

عمران خان کی حکومت آتے ہی ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کا کردار ختم کر دیا گیا اور ٹیموں کی تعداد بھی کم کرکے 6 کر دی گئی، اس سال بھی 6 علاقائی ٹیمیں خیبرپختونخوا ،سینٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، ناردرن، سندھ اور بلوچستان شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا کی گذشتہ ایونٹ کی فاتح ہے جو اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، ٹیم کو کپتان خالد عثمان، عادل امین، اشفاق احمد، کامران غلام، عمران خان سینیئر، ارشد اقبال، صاحبزادہ فرحان اور ساجد خان جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔

خیبرپختونخوا کی ٹیم ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں بلوچستان کے خلاف کھیلے گی جبکہ سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، جب کہ نادرن اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں آمنے سامنے ہوں گی،،!!

اس ٹورنامنٹ میں سلیکشن کمیٹی کی کچھ کھلاڑیوں پر خصوصی نظر ہوگی جن میں مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل، کامران غلام، صائم ایوب، میر حمزہ، علی عثمان جیسے کھلاڑی نمایاں ہیں، جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سے ڈراپ احمد شہزاد، سرفراز احمد، ساجد خان بھی عمدہ کارکردگی سے سلیکٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کریں گے،،!!

سیزن 2021-22 میں خیبرپختونخوا نے فائنل میچ میں نادرن کی ٹیم کو 169 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

نادرن کے محمد ہریرہ 11 میچوں کی 18 اننگز میں 58 کی ایوریج سے 3 سنچریوں اور 5 ففٹیز کی مدد سے 986 رنز بنا کر ٹاپ رنز اسکورر رہے، جب کہ سدرن پنجاب کے علی عثمان 9 میچوں کی 13 اننگز میں 13 وکٹیں لیکر نمایاں باؤلر رہے انہوں نے ایک بار میں میں 10 وکٹوں کا کارنامہ سرانجام دیا جبکہ 2 بار 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے،،!!

اس بار ٹیموں کو اپنے کچھ سپر سٹارز کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ وہ اس وقت انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مصروف ہیں۔ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا کی قیادت خالد عثمان، سینٹرل پنجاب کے کپتان اظہر علی، سدرن پنجاب کے کپتان حسن علی، نادرن کے کپتان عمر امین، سندھ کے کپتان سرفراز احمد جبکہ بلوچستان کی قیادت یاسر شاہ کے ہاتھوں میں ہوگی، ٹورنامنٹ میں تقریباً ساری ٹیمیں ہی مضبوط ہیں جن کو نوجوان اور سینیئر کھلاڑیوں کا ساتھ میسر ہے اور امید ہیکہ اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے__!!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے