دوسری شادی کا تنازع : بیوی نے شوہر کو پانچویں منزل سے دھکا دے دیا

دبئی: دوسری بیوی کو طلاق دینے سے انکار پر پہلی بیوی نے شوہر کو پانچویں منزل کی بالکوںی سے نیچے دھکا دے دیا۔

گف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص فارماسسٹ تھا اور مصر سے باہر کسی دوسرے ملک میں ملازمت کے بعد چھٹیوں پر گھر آیا تھا۔ پہلی بیوی کو اپنے شوہر کی دوسری شادی کا عمل ہونے کے بعد سے دونوں کے مابین تنازع رہتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ کے روز مقتول کی پہلی بیوی نے دوسری بیوی کو طلاق دینے پر مجبور کرنے کے لیے اپنے والد، بھائیوں اور کچھ ’غنڈوں‘ کو گھر بلایا اور شوہر پر بدترین تشدد بھی کیا۔رپورٹ کے مطابق جب اس نے دوسری بیوی کو طلاق دینے سے انکار کیا تو انہوں نے بیٹے کے سامنے اُسے پانچویں منزل کی بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔

متاثرہ شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مصر سے باہر کام کرتا تھا اور چھٹیاں گزارنے ملک واپس آیا تھا۔ مقتول کے خاندان نے اپنی بہو اور اس کے خاندان پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنی دوسری بیوی کو طلاق دینے اور پہلی بیوی کے حق میں کچھ کاغذات پر دستخط کرنے کے لیے ان کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے مطالبات کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے بعد متاثرہ کو بالکونی سے پھینک دیا گیا پھر وہ اس کی لاش کو اسپتال لے گئے اور الزام لگایا کہ اس نے خودکشی کی ہے۔

تاہم، پوچھ گچھ پر متاثرہ کی بیوی اور اس کے اہل خانہ کے متضاد بیانات سامنے آئے جس سے پولیس کا شک پیدا ہوا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پوچھ گچھ کے بعد انہوں نے اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے