شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر بن گئے، اعلیٰ سطحی کابینہ میں شامل افراد کون ہیں؟

چین کے صدر شی جن پنگ تیسری مرتبہ صدر کے عہدے پر براجمان ہو گئے ہیں اور انھوں نے صدر کے عہدے پر منتخب ہوتے ہی اپنی اعلیٰ سطحی کابینہ کا اعلان کیا ہے جس کے ارکان اب چین کے نئے حکمران ہوں گے۔

لی قیانگ : 63 سالہ لی قیانگ اس وقت شنگھائی سے پارٹی سیکرٹری ہیں۔ انھیں چینی صدر شی جن پنگ کا سب سے قابل اعتماد ساتھی سمجھا جاتا ہے۔

ژاؤ لیجی: 65 سالہ ژاؤ لیجی کے پاس اس وقت مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط کے سربراہ کا سیاسی عہدہ ہے۔

وانگ ہننگ: چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹریٹ کے فرسٹ سیکرٹری 67 سالہ وانگ سابق پروفیسر اور سکالر سنیئر سیاستدانوں کی نظروں میں آنے کے بعد تیزی سے بڑھتے ہوئے اعلیٰ عہدوں تک پہنچے ہیں۔

کائی چی : 66 سالہ کائی چی اس وقت بیجنگ کے میئر ہیں اور چینی صدر شی جن پنگ کے اس قریبی ساتھی نے فوجیان اور ژی جیانگ صوبوں میں چینی رہنما کے ماتحت کام کیا ہے اور ان سے مکمل وفاداری کا اظہار کیا۔

ڈنگ زوجیانگ : صدارتی دفتر اور جنرل سیکرٹری کے ڈائریکٹر ڈنگ زوجیانگ کی عمر اس وقت 60 برس ہے اور وہ ایک تربیت یافتہ انجینئر ہیں۔

لی شی: چین کے صوبے گوانگ ڈونگ سے پارٹی سیکرٹری 66 سالہ شی جن پنگ کے وفادار ہیں اور ان کے خاندان کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے