پاک فوج کا ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے خط، وزیراعظم کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

[pullquote]پاک فوج کا ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے حکومت کو خط[/pullquote]

اسلام آباد: پاک فوج نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے حکومت کو خط لکھ دیا۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کی جانب سے حکو مت کو ارشد شریف کے قتل کے معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے خط لکھا گیا ہے۔

جی ایچ کیو کی جانب سے خط میں ارشد شریف کے معاملے پر کمیشن بنانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ اس معاملے کا الزام اداروں پر لگانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔

واضح رہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے فوری جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا مسترد کردی ہے جب کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

[pullquote]وزیراعظم کا ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ[/pullquote]

اسلام آباد: وزیراعظم نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے ہائیکورٹ کےجج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کمیشن کا سربراہ سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی ارکان لے سکے گا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ مرحوم ارشد شریف کے قتل کے اصل حقائق کے تعین کے لیے کیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ وزیراعظم نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہےکہ کمیشن میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جائے جن پر ارشد شریف کے اہلخانہ کو اعتماد ہو۔

کینیا کے میڈیا نے ارشد شریف کی موت پر سوالات اٹھادیے

[pullquote]کینیا کے مقامی میڈیا نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر سوالات اٹھادیے۔[/pullquote]

مقامی میڈیا نے سوال اٹھایا کہ کیا کینیا پولیس نے ارشد شریف کی گاڑی روکنے کی کوشش کی؟کیا کار سواروں نے حکم ماننے سے انکارکیا؟ اگرکارسواروں نے پولیس پرفائرنگ نہیں کی تو پولیس نے نشانہ کیوں بنایا؟

میڈیا نے سوال اٹھایا کہ گاڑی کے ٹائروں کو ناکارہ کیوں نہ بنایا گیا؟ پولیس نے ڈرائیورکی بجائے مسافرکوکیوں نشانہ بنایا؟گاڑی میں مبینہ طور پرمغوی بچے کی موجودگی پرپولیس نے فائر کیوں کھولا؟ کے ڈی جی 200 ایم اور کے ڈی جے 700 ایف میں نمبر پلیٹ والی گاڑی میں پولیس کنفیوز کیسے ہو گئی؟چوری کی گئی گاڑی کا ماڈل اوررنگ کیا تھا؟

واضح رہےکہ ارشد شریف کو اتوار کی رات نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے سر پر گولی مار کر ہلاک کیا تھا، پولیس نے ارشد شریف کی ہلاکت کوشناختی غلطی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے