متنازع امپائر ماریس ایرسمس پاکستان کاسیمی فائنل سپروائز کریں گے

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنلز کیلئے امپائرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔

بدھ کے روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ میں ماریس ایرسمس اور رچرڈ النگورتھ فیلڈ امپائرز جبکہ رچرڈ کیٹل بروگ تھرڈ آفیشل ہوں گے، ایرسمس کے ورلڈکپ میں کئی فیصلے زیر تنقید آئے ہیں۔

جمعرات کے روز بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل کو سپروائز کرنے کیلیے کمار دھرماسینا اور پال رائفل کا تقرر ہواہے، کرس گیفنی تھرڈ امپائر ہوں گے، 13 نومبر کو میلبرن میں شیڈول فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں ہوگا۔

قبل ازیں بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کیخلاف بھی متنازع نوبال دینے پر ایک بار پھر آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر ماریس ایراسمس تنقید کی زد میں آئے تھے۔

اسی طرح پاکستان اور پاکستان کیخلاف میچ میں بھی محمد نواز کی گیندو کو ویرات کوہلی کے اشارے پر نوبال قرار دینے پر بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کل ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے