جانتے ہیں کہ پاکستان ایک خطرناک حریف ہے : پیسر ٹم ساؤدی

سڈنی: گرین شرٹس کا خوف کیویز کے اعصاب پر سوار ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کے پیسر ٹم ساؤدی کا کہنا ہے کہ جب ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جاتی ہیں تو آگے جانے کا موقع دونوں کے پاس ہوتا ہے، پیش قدمی جاری رکھنے کیلیے ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی،ہم پہلے بھی کئی بار پاکستان کے مقابل آچکے اور جانتے ہیں کہ وہ ایک خطرناک حریف ہے.

ٹم کا کہنا تھا کہ ایک موقع پر ٹیم شاید یہی سوچ رہی تھی کہ ان کے پاس زیادہ موقع نہیں ہے لیکن انھوں نے اہم وقت پر بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے کم بیک کیا اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی.
انھوں نے کہا کہ کیویز ایونٹ میں ابھی تک جیسا کھیلے اسی کا تسلسل سیمی فائنل میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، ایک خطرناک اور مضبوط ٹیم کو شکست دینے کے لیے ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی۔

پیسرنے کہا کہ ناک آئوٹ میچز میں ایک خاص طرح کا دبائو مگر جوش و خروش بھی ہوتا ہے،ابھی تک ایونٹ میں مشکل صورتحال سے نکلنے کی ہماری ہر کوشش کامیاب ہوتی رہی، اگر کوئی مسئلہ سامنے آیا تو بھی کم بیک کیا،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اسی انداز میں میچ جیتے جاسکتے ہیں،ٹیم میں ایک توازن موجود اور ہر کوئی اپنے کردار سے انصاف کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سڈنی کی کنڈیشنز میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف فتح سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان کیخلاف سیمی فائنل میں ٹیم پلان پر درست انداز میں عمل درآمد سے ہی کامیابی حاصل ہوگی، کچھ مختلف اور نیا کرنے کی خواہش نہیں،اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے