واٹس ایپ کا نیا فیچر جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا

اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ اسمارٹ فونز ہیں اور واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو ممکنہ طور پر اس حقیقت سے خوش نہیں ہوں گے کہ آپ اس میسجنگ پلیٹ فارم کے اکاؤنٹ کو متعدد ڈیوائسز میں استعمال نہیں کرسکتے۔

مگر اب صارفین کا یہ مسئلہ ختم ہونے والا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک فیچر کمپینن موڈ کو متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن کے کچھ صارفین کو دستیاب ہے جس سے وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بیک وقت 4 ڈیوائسز میں استعمال کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرنا آسان ہے۔

صارف جب جب کسی نئے فون پر واٹس ایپ انسٹال کرے گا تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرنے پر اسے لنک اے ڈیوائس کا آپشن نظر آئے گا۔

اس آپشن پر کلک کرنے کے بعد کیو آر کوڈ سے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ڈیوائس سے لنک کرنا ممکن ہوگا۔

اس فیچر پر کمپنی کی جانب سے کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے مگر اس وقت صرف ٹیبلیٹس کے لیے دستیاب تھا،

مگر اب اس فیچر میں ایک سے زیادہ فونز کی سپورٹ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

اس ملٹی پل ڈیوائسز فیچر سے جس ڈیوائس پر بھی واٹس ایپ کو اوپن کیا جائے گا، میسجز اور فائلز کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

چونکہ اب یہ فیچر بیٹا ورژن میں کچھ افراد کو دستیاب ہے تو امکان ہے کہ بہت جلد تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے