ارشد شریف کیس: فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے فیصل واوڈا اور مراد سعید کو طلب کرلیا

ارشد شریف قتل کیس میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے فیصل واوڈا اور مراد سعید کو طلب کرلیا۔

ارشد شریف قتل کیس میں وقار احمد اور ان کی اہلیہ نیروبی میں انڈیپنڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں انڈیپنڈنٹ پولیس اوورسائٹ اتھارٹی ارشد شریف قتل کے سلسلے میں پوچھ گچھ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر طلب کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر آنے کے لیے نوٹس بھیجےگئے ہیں، فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سےآگاہ تھے۔

[pullquote]تحقیقاتی ٹیم نے سلمان اقبال سے پوچھ گچھ کیلئے دبئی پولیس سے معاونت کی درخواست کردی[/pullquote]

اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس میں دورکنی تحقیقاتی ٹیم دبئی میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال سے پوچھ گچھ کرےگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے سفارتخانےکے قونصل جنرل کے ذریعے دبئی پولیس سے معاونت کی درخواست کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دو رکنی ٹیم نے سلمان اقبال سے ارشد شریف سے متعلق سوالات بھی تیار کر رکھے ہیں۔

سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ رواں ہفتے سلمان اقبال سے پوچھ گچھ کا موقع مل جائے گا۔

خیال رہےکہ سلمان اقبال نے ارشد شریف کیس میں تحقیقات میں مدد دینےکے لیے پاکستان آنے سے انکار کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں سلمان اقبال نےکہا تھا کہ یہ کہا جا رہا ہےکہ مجھے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات میں شامل ہونا چاہیے، مجھے مسلم لیگ ن کی حکومت میں آزاد تفتیش پر یقین نہیں ہے لیکن اس سلسلے میں مجھ سے جو سوال پوچھے جائیں گے ان کا جواب دوں گا۔

سلمان اقبال نے مطالبہ کیا تھا کہ ارشد شریف کیس کی تحقیقات کی نگرانی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا دفتر کرے تو اسے ان کا مکمل تعاون حاصل ہوگا۔

پاکستانی تفتیش کاروں میں ایف آئی اے کے اطہر وحید اور آئی بی کے عمر شاہد حامد شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے