نیا آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ان کا کیرئیر

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا وہ بہترین پیشہ وارانہ کیرئیر کے حامل ہیں، فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں جنرل عاصم منیرپہلے نمبر پرتھے۔

عاصم منیر آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ رہے-

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نےکورکمانڈری کی، وہ آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ رہے جب کہ انہوں نے آفیسرز ٹریننگ اسکول سے تربیت مکمل کی۔

انہوں نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ماتحت بریگیڈیئر کے طور پر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز میں فوج کی کمان سنبھالی، انہیں 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس مقرر کیا گیا اور اکتوبر 2018 میں آئی ایس آئی کا سربراہ بنا دیا گیا تاہم وہ مختصر عرصے کیلئے اس عہدے پر فائض رہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے، وہ اکتوبر2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹرجنرل کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں-

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے بطور لیفٹیننٹ کرنل مدینہ منورہ میں تعیناتی کے دوران 38 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا جب کہ انہیں دوران تربیت اعزازی شمشیرسے بھی نوازا گیا۔

جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہوں گے جو ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی میں رہ چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے