ڈالر اور سونا مزید مہنگا ہوگیا

[pullquote]روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا[/pullquote]

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کاروبار کے اختتام پر 224 روپے 37 پیسے کا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر آج 21 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 224 روپے 16 پیسے کا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 232 روپے برقرار ہے۔

[pullquote]ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی[/pullquote]

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت آج 2250 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 66 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

10 گرام سونا 1929 روپے اضافے سے ایک لاکھ 42 ہزار 661 روپے کا ہوگیا ہے،۔

عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 10 ڈالر اضافے سے 1784 ڈالر فی اونس ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے