لاہور : ماہر ڈیزاسٹر میجنمنٹ نے اسموگ اور ڈینگی سے چھٹکارے کا طریقہ بتا دیا

ماہر ڈیزاسٹر مینجنمنٹ ڈاکٹر منور کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش سے اسموگ صفر ہو سکتی ہے اور ڈینگی کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔

ڈاکٹر منور کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش سے اسموگ ایک دفعہ صفر ہو جائے گی، مصنوعی بارش سے سموگ کے علاوہ ڈینگی کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا۔

ماہر ڈیزاسٹر مینجنمنٹ کا کہنا ہے کہ شہر پر 5 گھنٹے کی مصنوعی بارش پر 2 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو آئندہ برسوں میں لاہور بنجر میدان میں تبدیل ہو جائے گا۔

[pullquote]عدالتی حکم کے باوجو لاہور کے کچھ اسکولز جمعے کے روز کُھل گئے[/pullquote]

لاہور میں دو روز قبل اسموگ کے باعث اسکولوں میں ہفتے میں تین چھٹیاں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا لیکن اسکولوں نے احکامات ہوا میں اُڑا دیے۔

شہر میں کئی پرائیویٹ اسکولز جمعے کے روز بھی کھل گئے اور بچے والدین کے ساتھ صبح کے وقت اسکولز آتے دکھائی دیے۔

اس دوران یہ بھی دیکھا گیا کہ کسی بھی بچے نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا، اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ اسپورٹس ڈے کے نام پر اسکولوں میں بچوں کو بلایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور دنیا بھر کے شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے